?️
سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے ولید جنبلاط کو سعودی عرب کی طرف سے دیے جانے والے ایک پیغام کی اطلاع دی کہ وہ 14 مارچ کے معاہدے کی تجدید کریں تاکہ حزب اللہ کے خلاف ایک اسلامی عیسائی محاذ بنایا جائے۔
لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان میں موجود سعودی سفارت خانے سے وابستہ سیاسی شخصیت نے پروگریسو سوشلسٹ پارٹی کے رہنما ولید جنبلاط کو بتایا کہ 14 مارچ کو معاہدے کی تجدید کا وقت آگیا ہےجبکہ ولید جنبلاط کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس سیاستدان نے حزب اللہ کے خلاف اسلامی عیسائی محاذ بنانے پر زور دیا تھا جس کی بنیاد انہوں نے لبنانی فورسز پارٹی کے رہنما سمیر جعجع سے ملاقاتوں پر رکھی تھی۔
لبنانی روزنامہ الاخبار نے ولید جنبلاط کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے سیاسی شخصیت کو اس موقف کے بارے میں خبردار کیا کہ ایسے کچھ نہیں ہونے والا، رپورٹ کے مطابق جمبلاط نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ اس وقت ڈروز کمیونٹی کے معاشی اور روزی روٹی کے بحران سے نمٹ رہے ہیں اور ڈروز کمیونٹی کے درمیان کسی بھی قسم کی بغاوت کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں لہذا وہ کسی ایسے محور میں داخل نہیں ہونا چاہتے جو لبنان میں ایک بڑا مسئلہ پیدا کرے۔
واضح رہے کہ لبنانی پروگریسو سوشلسٹ پارٹی کے رہنما نے کل لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے ملاقات کے بعد کہا کہ کچھ بین الاقوامی اور عرب جماعتیں لبنان میں کشیدگی اور تنازعات کو بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم اصلاحات کے ایشو اور ان امور کی پیروی کر رہے ہیں جن کے لیے حکومت تشکیل دی گئی ہے اور حکومت کے کام میں خلل نہیں آنا چاہیے۔
دوسری طرف ، لبنان کے مفتی اعظم شیخ عبداللطیف دریان نے حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت کی سالگرہ کے موقع پر لبنانیوں کے نام ایک پیغام میں کہاکہ کس نے کہا کہ ہمیں جرم کے دوران انصاف کی پرواہ نہیں ہے ؟ یہ ایک واضح راستہ ہے جس پر قائم رہنا چاہیے تاکہ لوگ سیاسی راستے کے ساتھ ساتھ عدلیہ کے بارے میں اختلاف نہ کریں۔
مشہور خبریں۔
بولٹن نے ترکی کو نیٹو سے نکالنے کی تجویز پیش کی
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: امریکہ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن
جنوری
ریاض فلسطینی اسیروں کو رہا کرے: حماس
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے صوابدیدی حراست سے
اکتوبر
پاکستانی وزیر خارجہ کی نیٹو کے سکریٹری جنرل سے ملاقات ؛ افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:پاکستانی وزیر خارجہ نے نارتھ برسلز کے اپنے دورے کے دوران
دسمبر
امریکہ اور اس کی قاتل مشین انسانی حقوق کے منصف نہیں ہو سکتے: چین
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے
اگست
امید ہے عمران ریاض آئندہ چند روز میں بازیاب ہوجائیں گے، وکیل
?️ 27 جون 2023 لاہور: (سچ خبریں) لاپتا اینکر پرسن عمران ریاض کی بازیابی کے
جون
جناح ہاؤس حملہ کیس: انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کو قصوروار قرار دیدیا
?️ 30 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے
نومبر
پی آئی اے عملے کے پاسپورٹ ضبط کرے گی
?️ 1 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے
فروری
خلیل الرحمان کا ماہرہ خان سے رابطہ، دوریاں مٹ گئیں
?️ 4 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ماہرہ خان اور ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر
جون