بیالیس بین الاقوامی تنظیموں کا بن سلمان کو سزا دینے کا مطالبہ

بن سلمان

🗓️

سچ خبریں:بیالیس بین الاقوامی تنظیموں نے سعودی صحافی کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ اور دیگر41 دیگر بین الاقوامی تنظیموں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو آل سعود حکومت کے نقاد صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ان کےملوث ہونے پر سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے بیانات جاری کیے،ان اداروں کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ بن سلمان کو خاشقجی کے قتل اور انسانی حقوق کی دیگر پامالیوں میں ان کے کردار پر سزا دی جانی چاہئے،بیان کے مطابق سعودی عہدیداروں نے ناگواروں اور ان کے غیر منصفانہ مقدمے کےخلاف کاروائی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

بیان میں زور دیا گیاکہ سعودی عرب میں کے اندر بھی وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، نیز یمن میں جنگ کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے میں سعودی حکام کے کچھ اقدامات کا مطلب اس ملک میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنا ہے، بیان کے مطابقبن سلمان بطور ولی عہد شہزادہ اور وزیر دفاع اس وقت سعودی عرب کے مرکزی حکمران کی حیثیت سے اقتدار میں ہیں، اس کے علاوہ وہ اس ملک کےاقتصادی اور فوجی شعبوں کےبھی انچارج ہیں۔

بین الاقوامی تنظیموں نے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں بن سلمان اور دیگر سعودی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنا چاہیے، واضح رہے کہ امریکہ نے حال ہی میں ترکی میں خاشقجی کے قتل میں بن سلمان کے کردار کے حوالے سے ایک انٹلی جنس رپورٹ جاری کی تھی جس میں واضح طور پر کہا گیا کہ یہ قتل سعودی ولی عہد کے حکم سے ہواتھا تاہم امریکہ نےہمیشہ کی طرح اپنے دوہرے معیار کا مظاہرہ کرتے ہوئے انھیں پابندیوں سے استثنی دیا ہے جس سے متعدد عوامی حلقوں میں مایوسی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران زرتاج گل، طارق بشیر چیمہ کے درمیان تلخ کلامی

🗓️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل

اسد قیصر کوانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے کلیئر قراردے دیا گیا

🗓️ 17 دسمبر 2021پشاور(سچ خبریں) اسد قیصر کوانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے کلیئر

روس نے منفرد جنگی طیارہ تیار کر لیا

🗓️ 12 فروری 2022ماسکو(سچ خبریں) روس نے ایک منفرد جنگی طیارہ تیار کر لیا ہے

ایران اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت 

🗓️ 19 اگست 2023سچ خبریں:مغربی ایشیائی امور کے تجزیہ کار سید رضا صدر الحسینی نے

صیہونی ہاؤسنگ مارکیٹ پر غزہ جنگ کا اثر

🗓️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی اخبار نے اسرائیل کی معیشت پر غزہ جنگ کے

کیا لی پین فرانسیسی صدر کا انتخاب لڑیں گی ؟

🗓️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: پیرس کی ایک عدالت نے فرانس کی انتہائی دائیں بازو

غزہ میں داخل ہونے والی زیادہ تر دوائیں بیکار 

🗓️ 6 فروری 2024سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے

آصف زرداری، شہباز شریف اور مریم نواز ملک کے سب سے ناپسندیدہ لیڈرز

🗓️ 8 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) گیلپ پاکستان سروے، آصف زرداری، شہباز شریف اور مریم نواز ملک کے سب سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے