ایران کو ہر محاذ پر نشانہ بنایا، مزید حملوں کے لیے تیار ہیں؛ نیتن یاہو کا دعویٰ

ایران کو ہر محاذ پر نشانہ بنایا، مزید حملوں کے لیے تیار ہیں؛ نیتن یاہو کا دعویٰ

?️

سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے دو برسوں میں اسرائیل نے ہر سمت سے ایران پر شدید حملے کیے ہیں اور مزید کارروائیوں کے لیے تیار ہے۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ دو برسوں میں ہر سمت سے ایران کو نشانہ بنایا ہے اور مزید حملوں کے لیے اس کے ہاتھ کھلے ہیں، انہوں نے حماس کے خاتمے اور علاقائی ممالک سے معمول کے تعلقات کے نام پر تعاون کی اپیل بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ کے تمام اہداف حاصل کر لیے،نیتن یاہو کے جھوٹے دعووں کا سلسلہ جاری 

رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو نے کہا کہ ہم نے ایران کو نشانہ بنایا ہے اور اب بھی مزید حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران اسرائیل نے ایران سے وابستہ محاذوں پر متعدد حملے کیے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی مکمل نہیں ہوا، مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

جنگ پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے نتانیاهو نے کہا کہ اسرائیل تمام محاذوں پر جنگ جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

سلامتی کونسل میں غزہ سے متعلق امریکہ کی تجویز کردہ قرارداد کی منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاملے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں:صیہونیوں نے خطہ کے استحکام کو نشانہ بنایا ہوا ہے:ایران

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل حماس کو غیر مسلح کرنا چاہتا ہے اور اس کی موجودگی کا خاتمہ ضروری ہے، جبکہ خطے کے ان ممالک کو جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا چاہتے ہیں دعوت دیتے ہیں کہ وہ حماس اور اس کے حامیوں کے خاتمے میں اسرائیل کا ساتھ دیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کا خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی پر زور

?️ 26 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) دفترِ خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے

ایف بی آر ڈائریکٹوریٹ کے اختیارات بحال

?️ 26 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے فیڈرل

اسرائیل غزہ جنگ میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا؛ وجہ؟

?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کو 374 دن گزر چکے ہیں۔ ایک

امریکہ فریب کا عادی ہے، فلسطین کے لیے اس کے پاس کچھ نہیں: فلسطینی علماء کونسل

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں:لبنان میں فلسطینی علماء کونسل کے سربراہ شیخ محمد الموعد نے

پاکستانی سفارتخانے کی عمارت کے باہر ’خستہ حال املاک‘ کے نوٹس کا معمہ حل نہ ہو سکا

?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی دارالحکومت میں پاکستانی سفارت خانے کی عمارت کا

بھارت میں کام کی خواہش رکھنے والے افراد کو سمجھانے کیلئے ’گوگل‘ کافی ہے، شان شاہد

?️ 27 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلم اسٹار شان شاہد کا کہنا ہے کہ

اسرائیل ٹرمپ کو کیا تحفہ دینے والا ہے :واشنگٹن پوسٹ 

?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل، امریکی

اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور، بھارتی پروپیگنڈا بے بنیاد ہے۔ پاکستان

?️ 31 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے