?️
بولیویا کے صدر کی امریکہ کی عالمی پالیسیوں اور غزہ میں نسل کشی کی شدید نتقید
بولیویا کے صدر لوئیس آرسے نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی عسکری پالیسیوں اور اسرائیل کے غزہ پر حملوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن دنیا بھر میں رنج و الم اور موت کا باعث بن رہا ہے جبکہ غزہ میں امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں کے نتیجے میں نسل کشی جاری ہے۔
صدر آرسے نے خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ میں صورتحال موت کے خطرے سے دوچار ہے اور اسرائیل و امریکہ کی کارروائیوں کا مقصد فلسطینی عوام کو تیزی سے بے گھر کرنا ہے۔ ان کے بقول "آج جنگ کے ڈھول بج رہے ہیں” اور امریکی قیادت، بشمول سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ، دنیا میں بدامنی پھیلانے کی پیاس رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے جنوبی بحیرہ کیریبین میں فوجی سازوسامان اور اہلکار بھیجے جانا خطے کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔ واشنگٹن بظاہر منشیات کی اسمگلنگ اور جرائم کے خلاف کارروائی کا دعویٰ کرتا ہے، لیکن اگر یہ دعویٰ سچ ہے تو اسے اپنی سرزمین سے اس مہم کا آغاز کرنا چاہیے۔
بولیوین صدر کے مطابق جنگی طیارے اور بحری جہاز کیریبین میں محض فوجی دباؤ بڑھانے اور وینیزویلا کے معاملات میں مداخلت کا بہانہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا اصل مقصد لاطینی امریکہ اور کیریبین پر کنٹرول قائم کرنا ہے، جس کے لیے وہ جمہوریت کو کمزور کرنے، فوجی غلبہ بڑھانے اور نوآبادیاتی ہتھکنڈوں کو استعمال کر رہا ہے۔
آرسے نے زور دیا کہ دنیا آج بھی جنگوں، محاصروں اور یکطرفہ پابندیوں کے منفی اثرات سہہ رہی ہے، جو اقوام متحدہ کے اصولوں کے صریحاً خلاف ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات کا آغاز
?️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیب قانون میں ترامیم سے متعلق کیس کی
مئی
عراقی عوام فلسطینیوں کی حمایت میں میدان میں
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: لاکھوں عراقی عوام نے بغداد کے تحریر اسکوائر پر فلسطینی
اکتوبر
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کا طریقہ کار کیا ہے؟
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل اور اس کا بین الاقوامی
اپریل
قطر گیٹ اسکینڈل؛ کیا دوحہ کے ڈالرز نے صیہونی پالیسیوں کو خرید لیا؟
?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:قطر گیٹ کا معاملہ محض ایک مالی اسکینڈل سے آگے
اپریل
سعودی عرب اور روس کے درمیان پولیس تعاون بڑھانے کا معاہدہ
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:روسی وزیر داخلہ نے ریاض کے دورے کے بعد اس بات
مئی
اسرائیلی فوج خان یونس سے کیوں پیچھے ہٹ گئی؟
?️ 11 اپریل 2024سچ خبریں: حماس کے نمائندے نے 50 دن سے زائد عرصے کے
اپریل
انتخابی نتائج کی ساکھ پر اعلان میں تاخیر کے سبب سوالات اٹھ رہے ہیں، فافن
?️ 10 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے
فروری
امریکا نے شمالی کوریا کے ساتھ روابط کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
?️ 2 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے شمالی کوریا کے ساتھ روابط کے حوالے
مئی