بن سلمان کے آرامکو کے حصص بیچنے کے فیصلے کے بعد سعودی اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ

سعودی

🗓️

سچ خبریں:سعودی ولی عہد کی جانب سے آرامکو کے 4 فیصد شیئرز سعودی سرکاری سرمایہ کاری فنڈ میں منتقل کرنے کے فیصلے کے بعد اتوار کو سعودی اسٹاک انڈیکس گر گیا۔
عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے آرامکو میں 4 فیصد حصص سعودی سرکاری سرمایہ کاری فنڈ میں منتقل کرنے کے فیصلے کے بعد سعودی اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ڈھائی ماہ میں سب سے زیادہ گر گئی۔

واضح رہے کہ سعودی اسٹاک ایکسچینج انڈیکس کے اتوار کے سیشن کا اختتام 1.95 فیصد کمی کے ساتھ 12029 یونٹس پر ہوا جبکہ آرامکو کے حصص 0.67 فیصد کمی کے ساتھ 37.05 ریال پر آگئے، جو 28 نومبر 2021 کے بعد انڈیکس کی سب سے بڑی کمی ہے درایں اثنااتوار کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود سعودی اسٹاک انڈیکس گر گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دسمبر میں سعودی اسٹاک مارکیٹ 1.2 فیصد گر کر 11,184 پوائنٹس پر آ گئی تھی کیونکہ سعودی حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ اور اومیکرون کےاسٹرین نئے اومیکرون کے نئے اسٹرین پرقابو پانے کے لیے سخت اقدامات دوبارہ نافذ کیے ، یادرہے کہ گذشتہ نومبر میں جدہ میں ایک سعودی تنصیب پر یمنی ڈرون حملے میں بھی سعودی اسٹاک ایکسچینج انڈیکس میں ایک سال سے زائد عرصے میں سب سے زیادہ روزانہ کی کمی دیکھنے میں آئی۔

قابل ذکر ہےکہ سعودی عرب نے اتوار کو آرامکو کے 4 فیصد حصص کو سرکاری سرمایہ کاری فنڈ میں منتقل کرنے کا اعلان کیا۔

 

مشہور خبریں۔

تیونس میں آئین کے لیے ریفرنڈم کا آغاز

🗓️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:تیونس کے نئے آئین پر ریفرنڈم میں ووٹنگ کا عمل آج

غزہ شہداء کی تازہ ترین تعداد 

🗓️ 6 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرکے غزہ

آئینی ترامیم کا معاملہ: مولانا فضل الرحمٰن کو منانے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی کوششیں جاری

🗓️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پر درکار ووٹوں

ہم نے 20 سال افغانستان کو تباہ کیا:برطانوی تنظیم

🗓️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:برطانوی امداد مانیٹر ادارے نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 20

صیہونیوں کا مسجد الاقصی کے خلاف جارحیت کا منصوبہ؛مقابلے کی اپیل

🗓️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونیوں کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں فلیگ مارچ

ہمارے میزائل 1 سے 2 منٹ کے اندر صیہونی ریاست کو دنیا کے نقشے سے مٹا سکتے ہیں؛ایرانی جنرل کا دعوی

🗓️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے بریگیڈیرجنرل محمد طہرانی مقدم نے صیہونیوں کو

صہیونیوں سے مرتے دم تک لڑو : فلسطینی صحافی

🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 اور الاقصیٰ طوفان آپریشن کو 43 ہفتے

صیہونی حکومت کے خلاف ہیگ کی عدالت کے فیصلے کا امکان

🗓️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:جنوبی افریقہ کی مشاورتی ٹیم کے ایک رکن نے پیش گوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے