?️
سچ خبریں:ایک برطانوی میگزین نے سعودی عرب کے جدہ شہر کے محلوں کی تباہی کے بارے میں ایک رپورٹ میں اعلان کیا کہ سعودی ولی عہد اس شہر کے مکینوں سے بدلہ لینے کے لیے ان محلوں کو تباہ کر رہے ہیں۔
برطانوی جریدے اکانومسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ آل سعود حکومت عوامی عدم اطمینان کی حالت سے قطع نظر اس ملک کے شہر جدہ کے محلوں کو تباہ کرنے کے لیے پرعزم ہے،رپورٹ کے مطابق ترقی کے دعوؤں کی آڑ میں محمد بن سلمان کی جانب سے جدہ شہر کے پرانے محلوں کی تباہی آل سعود کی خواہشات کے سامنے تسلیم نہ ہونے کے جرم میں جدہ کے عوام سے سعودی ولی عہد کا انتقام ہے۔
اس رپورٹ میں مزدی کہا گیا ہے کہ عرب ممالک کے آمرانہ بادشاہ منصوبے بنا کر مشہور ہونا پسند کرتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ محمد بن سلمان مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی تقلید کر رہے ہیں جب کہ جدہ کے بہت سے لوگ بے گھر ہوئے اور حکومت نے انہیں معاوضہ نہیں دیا۔
دی اکانومسٹ نے لکھا کہ عجب نہیں کہ سعودیوں نے بن سلمان کو بلڈوزر کہا ہو اس لیے کہ انہوں نے جدہ کے پرانے محلوں کو بلڈوزر سے تباہ کر دیا اور بیشتر جنوبی علاقے اور شہر کے مرکز کا ایک بڑا حصہ تباہ کر دیا،انہوں نے متعدد مساجد، اسکول، فیکٹریاں اور رہائشی عمارتیں بھی تباہ کر دیں۔


مشہور خبریں۔
کیا امریکہ جزائر تیران و صنافیر میں فوجی اڈہ قائم کرے گا؟ واشنگٹن اور بیجنگ کی کشمکش میں نیا مرحلہ
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:سعودی عرب نے مبینہ طور پر امریکہ کو تیران و
مئی
مادورو اور ان کی اہلیہ کو سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا: امریکی جنرل
?️ 3 جنوری 2026سچ خبریں: امریکی اٹارنی جنرل پاملا بانڈی نے تصدیق کی ہے کہ وینیزویلا
امریکہ نے یمن سے متعلق 13 شخصیات پر پابندیاں عائد کی
?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ کے غیر ملکی اثاثوں کے کنٹرول کے دفتر
دسمبر
اسرائیل کا جنوبی شام پر نیا میزائلی حملہ
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں: شام کی وزارت دفاع کے ایک فوجی ذریعے نے جنوبی
فروری
اسکینڈلز کے سائے میں برطانوی وزیراعظم کا قبل از وقت زوال
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: ٹگس سیٹونگ اخبار نے اپنے ایک مضمون میں بعض اسکینڈلز
ستمبر
سوڈانی عوام کا صیہونیوں کے خلاف مظاہرہ
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:سوڈان کے عوام نے صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے اپنے
فروری
نوبل کمیٹی نے امن انعام کے امیدوار کا فیصلہ غزہ معاہدے سے قبل کیا گیا
?️ 11 اکتوبر 2025نوبل کمیٹی نے امن انعام کے امیدوار کا فیصلہ غزہ معاہدے سے
اکتوبر
ٹرمپ نے سی این این کے رپورٹر کو ایران کی جوہری تنصیبات پر ناکام حملوں کا انکشاف کرنے پر برطرف کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کی رپورٹر
جون