?️
سچ خبریں:عراقی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بغداد کے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے پر دو میزائل داغے جانے کے بعد امریکی سفارت خانے کا فضائی دفاعی سسٹم فعال ہو گیا ہے۔
صابرین نیوز ٹیلیگرام چینل نے بریکنگ نیوز میں بتایا کہ اتوار کی صبح ایک بار پھر بغداد میں دھماکے کی آواز سنائی جس کے بارے میں ابتدائی طورکہا جارہا ہے کہ یہ آواز بغداد کے گرین زون میں دھماکے کی ہے،عراقی میڈیا نے مزید بتایا کہ دھماکے کے بعد گرین زون میں خطرے کے سائرن بجنے لگے اور گرین زون میں امریکی سفارت خانے کا فضائی دفاعی سسٹم کو فعال کر دیا گیا ہے۔
صابرین نیوز کے مطابق بغداد میں امریکی سفارت خانے کے اندر تیسرے توحید اڈے کے قریب دو راکٹ گرے، روسی خبر رساں ایجنسی اسپوٹنک اور صحیفة العراق الالکترونیه نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
یادرہے کہ بغداد کا گرین زون اس سے پہلے بھی کئی بار راکٹ حملوں کا مشاہدہ کر چکا ہے، نومبر میں عراقی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ گرین زون میں واقع وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے گھر کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ، تاہم بعض عراقی شخصیات اور گروہوں نے اس پر یقین نہیں کیا۔
اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی نے مزید تاکید کی ہے کہ حملے کے بعد ایک راکٹ امریکی سفارت خانے کے صحن کے اندر گرا اور دوسرا راکٹ فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا اور سفارت خانے کے باہر گرا۔
مشہور خبریں۔
عالمی برادری کو طالبان کی مدد کرنی چاہیے
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے افغانستان
اگست
بھارت اور چین کے درمیان کون سا معاہدہ ہوا ہے؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: چین اور بھارت نے متنازع سرحدی علاقے میں باقی ماندہ
اگست
مسئلہ کشمیر پر سودہ بازی نہیں ہوگی:شاہ محمود قریشی
?️ 22 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے
مئی
مصری نوجوان کے ہاتھوں کیمپ ڈیوڈ کی موت
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:الجزیرہ کی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
جون
چیف الیکشن کمشنر کا تقرر: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، شبلی فراز کا پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ
?️ 15 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف
جنوری
شام میں ترکی کا بڑا چیلنج
?️ 18 جولائی 2025 سچ خبریں: صیہونی ریژیم کے شام کے دارالحکومت دمشق میں حساس مراکز
جولائی
الجزائر کی جامع مسجد کو 2021 کا بہترین آرکیٹیکچرل ڈیزائن ایوارڈ
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:الجزائر کی جامع مسجد کو شکاگو میوزیم آف آرکیٹیکچر اور یوروپی
نومبر
صیہونی غزہ پر کون سے بم برسا رہے ہیں؟
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کے الشفاء ہسپتال کے سربراہ محمد ابو سلیمہ نے
اکتوبر