🗓️
سچ خبریں:عراقی انٹیلی جنس اورسکیورٹی ایجنسی نےاس ملک کے دارالحکومت بغداد میں داعش کے 13 دہشت گردوں کی گرفتاری کا اعلان کیا۔
عراقی انٹیلی جنس اور سکیورٹی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بغداد میں داعش کے 13 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، بیان میں کہا گیا ہےکہ بغداد میں داعش عناصر کا پیچھا کرنے کے لئے انٹیلی جنس ایجنسیوں کےساتھ ہم آہنگی سے ، وزارت داخلہ میں وفاقی پولیس اور بغداد انٹلی جنس کی دو خفیہ ایجنسیوں کی فورسز نے صوبے کے مختلف علاقوں میں 13 داعش دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
المعلومہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کو انسداد دہشت گردی کے قانون کے آرٹیکل 4 کے تحت گرفتار کیا گیا اور داعش سے وابستہ ہونے کی وجہ سے ان کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا تھا، بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد کرکوک ، نینوا ، شمالی بغداد اور دجلہ کے مختلف علاقوں میں فرضی ناموں کے ساتھ دہشتگردانہ کاروائیوں میں مصروف تھے۔
واضح رہے کہ اگر چہ عراقی حکومت نے تین سال قبل اس ملک سے داعش کے خاتمہ کا اعلان کیا کردیاتھا تاہم اس دہشتگرد تنظیم کے باقی ماندہ عناصر ملک کے مختلف حصوں میں آئے دن کاروائیاں کرتے رہتے ہیں اور کبھی عوام کو اور کبھی ملک کی ممتاز سیاسی ،سماجی اور علمی شخصیات کو نشانہ بناتے رہتے ہیں،قابل ذکر ہے کہ عراق میں سرگرم دہشتگردوں کو امریکہ اور دیگر سامراجی طاقتوں کو مکمل پشت پناہی حاصل ہے تاکہ وہ ان کا سہارہ لے کراس ملک میں غیر ملکی افواج کی غیر قانونی موجودگی کو زیادہ سے زیادہ طول دے سکیں اور یہاں کے قدرتی ذخائر کو لوٹ سکیں جبکہ عراقی پارلیمنٹ ایک سال قبل اس ملک سے غیر ملکی افواج کے فوری طور پر انخلا کے لیے ایک قانون بھی پاس کر چکی ہے تاہم امریکہ نے ابھی تک اس پر عمل درآمد نہیں ہونے دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
فرانسیسیوں کا یوکرین میں کیا حشر ہوگا؟
🗓️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ اور اس
مارچ
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر یورپی یونین کا ردعمل
🗓️ 1 اگست 2024سچ خبریں: یورپی یونین نے تہران میں ایک حملے میں حماس کے رہنما
اگست
عمران خان نے قوم کو سنائی ایک خوشخبری
🗓️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر
ستمبر
کیا غزہ میں جنگ بندی ہو سکتی ہے؟ امریکہ کیا کہتا ہے؟
🗓️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی
نومبر
ایرانی مسلح افواج دشمن کی آنکھ کا کانٹا ہیں:آیت اللہ خامنہ ای
🗓️ 9 فروری 2022سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشو آیت اللہ خامنہ ای نے اس ملک
فروری
ماہرہ خان، زاہد احمد کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار
🗓️ 18 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی سپر اسٹار کہلانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے
جولائی
بائیڈن کے دورے کا مقصد اسرائیل سعودی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے: امریکی سفیر
🗓️ 17 جون 2022سچ خبریں: اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم کو آج انٹرویو دیتے ہوئے تل
جون
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آڈٹ نہ کرانے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو طلب کرلیا
🗓️ 19 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے گزشتہ ایک
اپریل