?️
سچ خبریں:الحشد الشعبی کی فورسز نے داعش دہشت گرد گروہ کے باقی ماندہ مراکز کے خلاف آپریشن کے تسلسل میں بغداد کے علاقے الطارمیہ سے اس گروہ کے ایک خطرناک رہنما کو گرفتار کر لیا۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی کی 12ویں بریگیڈ کی فورسز نے بغداد کے علاقے "الطارمیہ” میں داعش دہشت گرد گروہ کے ایک سینئر رہنما کو گرفتار کر لیا،الحشد الشعبی کی انفارمیشن ایجنسی نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا اور اعلان کیا کہ الحشد الشعبی کی 12ویں بریگیڈ کی افواج، رپورٹوں ، درست اور دستاویزی انٹیلی جنس ڈیٹا کی بنیاد پر نیز عدالتی حکم کی بنیاد پر، اس دہشتگرد کو پکڑنے میں کامیاب ہوئیں۔
واضح رہے کہ بغداد کے شمال میں واقع الطارمیہ کے علاقے سے ایک غیر معمولی کارروائی میں داعش کے دہشت گرد اور جرائم پیشہ گروہ کے خطرناک رہنما کو گرفتار کیا گیا، بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ داعش کے اس دہشت گرد کے خلاف قانونی اقدامات کیے جائیں گے اور اسے کارروائی جاری رکھنے کے لیے عدالت کے حوالے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ داعش کے اس رہنما کی گرفتاری ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب عراقی فوج اور الحشد الشعبی کی فورسز دیالہ اور الانبار صوبوں میں داعش کے متعدد سرکردہ رہنماؤں کو گرفتار کر کے اس دہشت گرد گروہ کے باقی ماندہ خلیوں کو ایک مہلک دھچکا پہنچانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس
?️ 25 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری اور
جولائی
ابو مازن تنظیم کا صیہونیوں کے ساتھ گھناؤنا سودا
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی، جو ماضی کی طرح، فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی
جولائی
فضائی بندش کا خاتمہ؛ پی آئی اے کا آپریشن بحال ہونا شروع
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے کہا ہے کہ
مئی
لاہور میں 3 دن تک اسکول بند رہیں گے
?️ 22 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں اسموگ اور بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر
نومبر
کیا 2024 کے انتخابات میں ڈیموکریٹس کو نئے چہرے کی ضرورت ہے؟
?️ 17 جنوری 2022سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل میں ایک مضمون میں لکھا کہ ہیلری کلنٹن
جنوری
کیا سمندری ناکہ بندی اسرائیل کی معیشت کو تباہ کرستی ہے؟
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کی طرف جانے والے تجارتی بحری جہاز آبنائے باب
دسمبر
اسرائیل کا نیا ڈراؤنا خواب
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات سلفیٹ
مئی
حیفا کو نشانہ بنانا کیوں اہم ہے؟ / حزب اللہ حملہ آور مرحلے میں داخل
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے میزائل حملے جو اب تک زیادہ تر
ستمبر