سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ بغداد میں واقع طارمیہ کے علاقہ میں داعشی تکفیری عناصر کے حملے کے نتیجے میں الحشد الشعبی کے دو ارکان شہید ہو گئے۔
عراقی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق داعش کے تکفیری دہشت گردوں نے منگل کے روز عراق کے دارالحکومت بغداد کے طارمیہ علاقے پر حملہ کیا، رپورٹ کے مطابق بغداد کے طارمیہ علاقہ میں داعش کے تکفیری عناصر کے حملے کے نتیجے میں الحشد الشعبی کے دو ارکان شہید ہو گئے۔
عراقی ذرائع نے بتایا کہ طارمیہ پر داعش کے دہشت گردانہ حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کا ابتدائی اعلان کیا گیا ہے جبکہ شہداء کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے، یادرہے کہ اگرچہ عراقی حکومت اپنے ملک سے داعش دہشت گرد گروہ کے خاتمہ کا اعلان کر چکی ہے تاہم اس گروہ کے باقی ماندہ دہشتگرد مختلف علاقوں میں موجود ہیں جو آئے دن عراقی حکومت یا عوامی تحریکوں سے وابستہ افراد کو نشانہ بناتے رہتے ہیں جس کے لیے انھیں ا س ملک میں قابض امریکہ کی جانب سے ہر طرح کی امداد فراہم کی جاتی ہے جس میں افراد کی جاسوسی اور اسلحہ کی فراہمی شامل ہے کیونکہ اس طرح امریکہ کو عراق میں اپنی غیر قانونی موجودگی کا جواز تلاش کرنے میں آسانی ہوتی ہے جبکہ اس ملک کا ہر طبقہ امریکیوں کو قابض کی نظر سے دیکھتا ہے۔