?️
سچ خبریں: برکس گروپ کے رہنماؤں کا اجلاس منگل کو جنوبی افریقہ کے دارالحکومت جوہانسبرگ میں شروع ہو کر جمعرات تک جاری رہے گا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چینی میڈیا نے اعلان کیا کہ چینی صدر شی جن پنگ 15ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کے دارالحکومت جوہانسبرگ پہنچے جہاں جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے ان کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: برکس کیا کرنے والا ہے؟
یاد رہے کہ برکس 2023 کا اجلاس آج منگل کو اس گروپ کے 5 ممالک یعنی روس، چین، بھارت، جنوبی افریقہ اور برازیل کے سربراہان کی شرکت سے شروع ہوگا اور جمعرات تک جاری رہے گا۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نرندرا مودی ،چین،برازیل، روس اور جنوبی افریقہ کے صدور لولا دا سلوا شی جن پنگ اور سریل رامافوسا اس نشست میں حاضر ہوئے جبکہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن ویڈیو کمیونیکیشن کے ذریعہ اس اجلاس میں شریک ہوئے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے اوبنٹو میگزین میں شائع ہونے والے ایک کالم میں لکھا کہ برکس نے نئے عالمی نظام کے ستونوں میں سے ایک بننے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس برکس تعامل کی ترقی میں دوسرے ممالک کے ساتھ مسلسل تعاون کرتا ہے خاص طور پر موجودہ برکس چیئرمین شپ کے طور پر جنوبی افریقہ کی ترجیحات میں سے ایک افریقی ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
لاوروف کے مطاب قروس بھی اس نقطہ نظر سے مکمل اتفاق کرتا ہے کہ برکس دنیا بھر میں ہم خیال ممالک پر مشتمل ہے اور اسے ایک مثبت قوت کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو عالمی یکجہتی کو مضبوط بنا سکتی ہے اور نئے عالمی نظام کے ستونوں میں سے ایک بن سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: برکس، کمپاس کا رخ مغرب سے مشرق کی طرف موڑتا ہے: سعودی ماہر اقتصادیات
برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ برکس گروپ دنیا میں کثیرالجہتی کی حمایت کرتا ہے، اس بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ برکس ممالک کا گروپ کثیرالجہتی کے دفاع اور دنیا پر حکمرانی کرنے والے نظام کی اصلاح کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ برکس ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم اور فریم ورک ہے۔


مشہور خبریں۔
صہیونیوں کا خود مختار اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں کے لیے نیا نقشہ
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:رام اللہ کے مغرب اسرائیلی میڈیا نے سینئر کے سفر پر
مارچ
ہم شام میں مختلف فورسز کے ساتھ رابطے میں ہیں: روس
?️ 12 دسمبر 2024سچ خبریں: ماریہ زاخارووا نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شام میں حالیہ
دسمبر
امریکی کمپنیوں کا محمد بن سلمان کو بڑا دھچکا
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری میں تیزی
جنوری
نوجوان نسل کا مستقبل ڈیجیٹل سے وابستہ ہے:فواد چوہدری
?️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین
ستمبر
وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان
?️ 14 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ افراد
ستمبر
عرب اور اسلامی ممالک ایران کی حمایت کریں : انصار اللہ
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: یمن کے انصار اللہ کے رہنما نے زور دے کر کہا
جون
شمالی محاذ پر صیہونی فوج جنگی مشقوں کا آغاز
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں میں بڑے پیمانے
مئی
ہم چین روس تعلقات کو نہیں روک سکتے:امریکی انٹیلی جنس
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ کے قومی انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر نے ایک تقریر میں
مئی