سچ خبریں:برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں وہ یوکرین کو فضائی دفاعی نظام اور ڈرون فراہم کرے گی۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا ہے کہ یہ ملک آئندہ چند ماہ کے اندر کیف حکومت کو نئے ہتھیار فراہم کرے گا۔
برطانوی حکومت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ملک کے وزیر اعظم یوکرین کو سیکڑوں دفاعی میزائل اور ڈرون سسٹم مختص کرنے کی منظوری دیں گے، جن میں سیکڑوں لانگ رینج تک مار کرنے والے ڈرون بھی شامل ہیں جن کی رینج 200 کلومیٹر سے زیادہ ہے،یہ سسٹم آنے والے مہینوں میں یوکرین کو فراہم کر دیے جائیں گے۔
برطانوی حکومت نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ یہ ملک اس موسم گرما میں یوکرینی پائلٹوں کو تربیت دینا شروع کرے گا،بیان میں مزید آیا ہے کہ اس موسم گرما میں ہم یوکرین کے پائلٹوں کے لیے بنیادی تربیت سیکھنے کے لیے ابتدائی پرواز کا مرحلہ شروع کریں گے،یہ مرحلہ یوکرینی افواج کے لیے پائلٹ ٹریننگ پروگرام کے مساوی ہے۔
بیان کے مطابق ان تربیتوں کا براہ راست تعلق دیگر ممالک کے تعاون سے برطانوی اقدامات سے ہے جس کا مقصد ایف 16 لڑاکا فراہم کرنا ہے جو یوکرین کا پسندیدہ لڑاکا ہے،یاد رہے کہ زشتہ دنوں میں برطانوی وزیر اعظم رشی سونک لندن میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی میزبان رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جرمنی نے یوکرین کے لیے اپنے سب سے بڑے فوجی امدادی پیکج کا اعلان کیا جبکہ فرانس نے کیف کو بکتر بند اور ہلکے ٹینک بھیجنے کا وعدہ کیا۔