سچ خبریں: بلومبرگ خبر رساں ادارے نے برطانوی وزیر خارجہ کے دورہ بیجنگ کی تاخیر کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس معاملے کی وجہ گزشتہ ایک ماہ سے چینی وزیر خارجہ کی عوامی سطح پر دکھائی نہ دینا ہے۔
بلومبرگ خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کے دورہ چین میں تاخیر کا اعلان کیا گیا ہے۔
بلومبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس دورے میں تاخیر کی وجہ حالیہ ہفتوں میں چینی وزیر خارجہ کن گینگ کی عوامی سطح پر عدم موجودگی ہے،اس خبر رساں ادارے کے مطابق جیمز کلیورلی کا دورہ اس ماہ (جولائی) کے آخر میں پہلے سے ہی طے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کی جانب سے چینی اور روسی جاسوسوں سے مقابلہ کے لئے تنظیم قائم
باخبر ذرائع کے مطابق چینی وزیر خارجہ کی عدم موجودگی اس دورے کے نہ ہونے کی بڑی وجہ ہے تاہم ایک اور ذریعے نے بلومبرگ کو بتایا کہ اس وقت ان کے بیجنگ کا دورہ منسوخ کرنے کی یہ ایک وجہ ہے۔
یاد رہے کہ اس وقت چین اور برطانیہ برطانوی وزیر خارجہ کے دورۂ بیجنگ کے لیے کوئی تاریخ طے کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔ بلومبرگ کے مطابق چینی وزیر خارجہ 25 جون (تقریباً ایک ماہ قبل) کے بعد سے عوام میں نہیں دیکھے گئے۔
مزید پڑھیں: چین 2030 تک ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج بن جائے گا:انگلینڈ
رپورٹ کے مطابق آخری بار وہ اس تاریخ کو روس، سری لنکا اور ویتنام کے حکام کے ساتھ ملاقات میں نظر آئے تھے،یاد رہے کہ 11 جولائی کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ کن گینگ جسمانی مسائل کی وجہ سے جکارتہ میں ہونے والے آسیان اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی برائے خارجہ امور کے سربراہ وانگ یی نے ان کی جگہ اجلاس میں شرکت کی۔