?️
سچ خبریں:روسی صدر نے نیٹو اور گروپ آف سیون کے اجلاس کے موقع پر برطانوی وزیر اعظم کے ہاتھوں کی جانے والی توہین پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گروپ آف 7 اور نیٹو کے اجلاس کے موقع پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کےمضحکہ خیز بیانات پر ردعمل کا اظہار کیا،رپورٹ کے مطابق پیوٹن نے جانسن کے اس مضحہ خیز دعوے کے جواب میں کہ اگر پیوٹن عورت ہوتی تو وہ کبھی یوکرین پر حملہ نہ کرتی، برطانیہ میں مارگریٹ تھیچر کی وزارت عظمیٰ کے دوران ارجنٹائن کے جزائر فاک لینڈ پر برطانوی حملے کو یاد کیا۔
پیوٹن نے کہا کہ میں حالیہ تاریخ کے واقعات کو یاد کرنا چاہوں گا، جب مارگریٹ تھیچر نے جزائر فاک لینڈ میں ارجنٹائن کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا، جو ایک برطانوی خاتون تھیں، روسی صدر نے مزید کہا کہ لہذا آج جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں برطانوی وزیر اعظم کے بیانات زیادہ درست نہیں ہیں، جزائر فاک لینڈ کہاں ہیں اور برطانیہ دنیا کے کس حصے میں ہے؟
انہوں نے کہا کہ تھیچر کے اقدامات سامراجی عزائم اور اس کے سامراجی موقف کی تصدیق کی خواہش کے سوا کچھ نہیں تھے، دوسری جانب باویریا کے پہاڑوں میں جی 7 اجلاس میں جانسن نے روس کے پہاڑوں میں بغیر شرٹ کے اور گھوڑے پر سوار پیوٹن کی تصویر کا بھی مذاق اڑایا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی جارحیت نسل کشی ہے:ونزوئلا
?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں:ونزوئلا کے وزیر خارجہ ایوان گیل نے اسرائیل کی بمباری اور
نومبر
اسرائیلی درندگی کو روکنا عالمی برادری کا فرض ہے: عثمان بزدار
?️ 18 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ
مئی
الشفاء ہسپتال صیہونیوں کے قبضے میں؛ قیدی ملے؟
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی مقامی ذرائع نے الشفاء ہسپتال پر صہیونی فوج کے
مارچ
صدرمملکت نے پاکستان کی ترقی میں مزدوروں کی خدمات کو سراہا
?️ 1 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی کی ترقی
مئی
نیٹو نے چین کو یورپی سلامتی کے لیے منظم چیلنج قرار دیا
?️ 30 جون 2022سچ خبریں: نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن نیٹو نے چین کو یورپی سلامتی
جون
جرائم کرنا اور انکار کردینا؛صیہونیوں کا وطیرہ
?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے ایک بار پھر فلسطینی صحافی شیرین ابو عاقلہ
دسمبر
شام میں دہشتگردوں کی نقل وحرکت پر روس کا انتباہ
?️ 24 اپریل 2021سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ النصرہ فرنٹ کے
اپریل
مصری صدر نے فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے منگل
ستمبر