?️
سچ خبریں:جرمن ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اپنی سیاسی زندگی کو ان انکشافات کے چنگل سے بچانے کی کوشش میں جنہوں نے ان کے لیے ایک بری صورتحال پیدا کر دی ہے، جھوٹ، بہتان اور توہین جیسے شرمناک ہتھیاروں کا استعمال کررہے ہیں۔
برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن ان دنوں مشکل وقت سے گزر رہے ہیں اور قرنطینہ کی مدت کے دوران کے ان کے ساتھیوں کی جانب سے کورونٹیشن کی خلاف ورزیوں کے متعدد کیسز سامنے آنے سے ان کے لیے مشکل حالات پیدا ہو گئے ہیں جبکہ اس صورتحال میں برطانوی میڈیا نے حال ہی میں جانسن کے چار معتمدوں کے کے ان سے الگ ہونے کی خبر دی۔
واضح رہے کہ ان انکشافات کے باعث برطانوی کنزرویٹو پارٹی میں جانسن کے استعفے کے مطالبات میں اضافہ ہو رہا ہےتاہم انھوں نے خود کو تمام تنقید سے بچاتے ہوئے کہا کہ وہ عہدہ چھوڑنا نہیں چاہتے۔
جرمن روزنامے ڈائی سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھاکہ بورس جانسن جھوٹ بول کر، توہین کر کے وزیر اعظم کے عہدے پر برقرار رہنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وزیر اعظم کے دفتر میں نئے عملے کو بھرتی کر رہے ہیں جبکہ ان کے اس کے قریبی ساتھی بھی ایک ایک کرکے ان کا ساتھ چھوڑتے جارہے ہیں، اب سوال یہ ہے کہ کیا اس صورت حال میں وہ سیاسی طور پر زندہ رہ سکیں گے؟


مشہور خبریں۔
دفتر خارجہ کی افغان سرزمین سے پاکستان میں کارروائیاں کرنے والے دہشت گردوں کی شدید مذمت
?️ 17 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)دفتر خارجہ نے افغان سرزمین سے پاکستان میں کارروائیاں کرنے
اپریل
حکومت آئین کا حلیہ بگاڑ رہی، اصل شکل میں بحال کروائیں گے: حافظ نعیم
?️ 11 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا
نومبر
اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے:وزیر خارجہ
?️ 16 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) او آئی سی وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس سے
مئی
صدر رئیسی کی شہادت، پاک ایران تعلقات کا مستقبل؟
?️ 22 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین
مئی
موسمی حالات میں شدت، گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات ملتوی
?️ 18 دسمبر 2025گلگت (سچ خبریں) موسمی حالات میں شدت کے باعث گلگت بلتستان اسمبلی
دسمبر
ایک ساتھ انتخابات: حکومت نے پی ٹی آئی کو ملاقات کی دعوت دی ہے، فواد چوہدری
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے
اپریل
صہیونی میڈیا نے مصر کے ممکنہ حیران کن اقدام سے خبردار کیا
?️ 22 دسمبر 2025صہیونی میڈیا نے مصر کے ممکنہ حیران کن اقدام سے خبردار کیا
دسمبر
گیلنٹ نے پیجر دھماکے میں صیہونی حکومت کے انسانیت کے خلاف جرائم کا دوبارہ اعتراف کیا
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیر جنگ نے ایک بار پھر لبنان
ستمبر