سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم مختلف مظاہروں میں مظاہرین سے مقابلہ کرنے کے لیے پولیس کے اختیارات میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انگلینڈ کے وزیر اعظم رشی سونک اس ملک میں مظاہروں کو محدود کرنے اور مظاہروں سے نمٹنے کے لیے پولیس فورس کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم انسدادِ مظاہرے کے قوانین کو مضبوط بنانے اور پولیس کو مزید اختیارات دینے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ وہ مظاہروں کو کسی قسم کی خلل پیدا کرنے سے پہلے ہی دبا سکے۔
سونک کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق، حکومت تخریب کاری کی تعریف کو وسعت دینے پر مبنی اپنے پبلک آرڈر بل میں ترمیم کی تجویز پیش کرے گی جو فی الحال ہاؤس آف لارڈز سے گزر رہا ہے، سونک نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ملک میں کچھ لوگوں پر مشتمل مظاہرے نہیں ہوسکتے جن سے عام لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوں، یہ قابل قبول نہیں ہے اور ہم انہیں ختم کر دیں گے۔
کہا گیا ہے کہ اس قانون کا مقصد حالیہ برسوں میں ماحولیاتی کارکنوں کی جانب سے پلوں، شاہراہوں اور لندن کے سب وے نیٹ ورک کو بلاک کر کے پبلک ٹرانسپورٹ کو روک کر ٹریفک کو متاثر کرنے والے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے پولیس کی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔
دوسری جانب لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی سارہ جونز نے اس قانون پر تنقید کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ فی الحال پولیس کے پاس احتجاج کا مقابلہ کرنے کا اختیار ہے،انہوں نے سونک پر تنقید کی کہ وہ مجرموں پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے مظاہرین کا مقابلہ کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں۔