?️
سچ خبریں:تاریخ کے مختلف مقامات پر برطانوی حکمرانی کے سلسلے میں نسل پرستی یا امتیازی سلوک تعجب کی بات نہیں ہے اور نسل پرستی کی اصطلاح دنیا کی مظلوم اقوام کے خون کے دریا پر قائم حکومت کے لئےیہ ایک چھوٹا عنوان ہے۔
بہت سے لوگوں کے لئے یہ یقین کرنا مشکل ہوسکتا ہے کہ صنعتی انقلاب کا گہوارہ اور نئے دور کی بنیاد سمجھا جانے والا برطانیہ اب بھی بادشاہت کے زیر اقتدار ہے،برطانوی بادشاہت کی تاریخ گواہ ہے کہ تشدد ، نسل پرستی ، امتیازی سلوک ، استعمار اور استحصال اور اس طرح کے دیگر اقدام اس ملک کی بادشاہت کا لازمی جزو رہا ہے جس کے پیش نظر ملکہ الزبتھ کے بیٹے اور بہو کے حالیہ دعوے عجیب نہیں ہیں،واضح رہے کہ انگلینڈ کی موجودہ ملکہ ، الزبتھ دوم 94 سال کی ہیں اور 1952 ان کے سر پر تاج رکھا گیا،وہ دنیا کے امیر ترین حکمرانوں میں سے ایک ہیں اور اب برطانوی آئین کے تحت ان کے اختیارات میں بے مثال توسیع ہوئی ہے۔
شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے حال ہی میں اوپرا ونفری کو ایک انٹرویو دیا تھا اور بکنگھم پیلس کے حالات کے بارے میں غیر معمولی بیانات دیئے تھے،اس گفتگو میں انہوں نے برطانوی شاہی خاندان پر نسل پرستی کا الزام عائد کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ان کے بیٹے کی پیدائش سے قبل شاہی خاندان اپنے بچے کی جلد کی رنگت سیاہ ہونے سے بہت پریشان تھا ، ان خدشات سے پتہ چلتا ہے کہ انھوں نے میرےبیٹے کو کیوں شہزادہ کےلقب سے محروم کردیا ہے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ برطانوی شاہی محل میں داخل ہونے کے بعد ، وہ اپنی جلد کی رنگت کی وجہ سے بہت الگ تھلگ اور تنہا ہوچکی تھیں یہاں تک کہ کئی بار انھوں نے خود کشی کی کوشش بھی کی۔
یادرہے کہ بکنگھم پیلس کے عہدہ دار اب تک شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کے متنازعہ بیان پر خاموش ہیں ، لیکن برطانوی حکمرانوں کے طرز عمل کے بارے میں ہیری اور ان کی اہلیہ کی داستان کا کوئی نئی بات نہیں ہے ،ان کا کہنا ہے کہ اس ملک کی تاریخ نسل پرستانہ کاروائیوں سے چھلنی ۔
مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کے اعلان کا وقت بتا دیا
?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ہونے والے 8
جنوری
ویوو کا بہترین کیمرا کا حامل ’وی 50‘ پیش
?️ 21 فروری 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ’ویوو‘ نے اپنی وی
فروری
عراق کو دبانے کے لیے امریکی ہتھیار
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمانی اتحاد الفتح کے نمائندوں میں سے ایک نے
جولائی
آسٹرازنیکا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ
جولائی
نہ ختم ہونے والا صیہونیوں کا خوف و ہراس
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کے خلاف
اپریل
صہیونی ماہر: 77 سال گزرنے کے بعد بھی ہم غیر ملکی امداد پر منحصر ہیں
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: امریکی قیدی عیدان الیگزینڈر کی رہائی کے بعد صیہونی حکومت
مئی
خام تیل کی مارکیٹ میں پاکستان میں بھی تباہ کن خبریں
?️ 28 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق خام تیل کی عالمی مارکیٹ میں
ستمبر
ٹرمپ انتظامیہ کی بڑی چوک: حساس فوجی معلومات کا تبادلہ غیر محفوظ میسجنگ ایپ پر
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے یمن پر حملے سے
مارچ