🗓️
سچ خبریں:برطانیہ کی سب سے بڑی کنٹینر پورٹ پر تقریباً 2000 کارکنوں نے اپنی آٹھ روزہ ہڑتال کے پہلے دن کام چھوڑ دیا۔
اسکائی نیوز ویب سائٹ کے مطابق انگلینڈ کی سب سے بڑی کنٹینر پورٹ پر تقریباً دو ہزار کارکنوں نے اپنی آٹھ روزہ ہڑتال کے پہلے دن کام بند کر دیا، ایسی ہڑتال جو اس ملک کی معیشت کے مختلف شعبوں کو متأثر کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ آٹھ روزہ ہڑتال انگلینڈ کے مشرقی ساحل پر واقع فیلکس اسٹو کی بندرگاہ پر کی گئی ہے جس میں ہزاروں ٹرانسپورٹ ورکرز موجود ہیں جو روزمرہ کی قیمتوں میں اضافے اور اپنی کم تنخواہوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں،اس یونین کے تقریباً 1900 ممبران جن میں کرین ڈرائیورز اور مشین آپریٹرز کے ساتھ ساتھ ڈاک ورکرز بھی شامل ہیں، اس ہڑتال میں حصہ لیں گے جو 1989 کے بعد اس بندرگاہ پر پہلی ہڑتال ہوگی۔
یونین نے متنبہ کیا ہے کہ اس بندرگاہ پر کام بند ہونا جہاں سے تقریباً نصف کنٹینرز کی آمد ہوتی ہے، برطانیہ میں سپلائی چین کے ساتھ ساتھ لاجسٹک اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں پر بھی نمایاں اثر ڈالے گا لیکن اس بندرگاہ کے ایک ذریعے نے اس انتباہ کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہڑتال کسی تباہی کا باعث نہیں بنے گی اس لیے کہ کورونا وبا کی وجہ سے سپلائی چین پہلے ہی متاثر ہو چکا ہے۔
مشہور خبریں۔
پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل 3 سال کی لیز پر نیویارک سٹی انتظامیہ کے حوالے
🗓️ 5 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے امریکا میں اپنا قیمتی اثاثہ روزویلٹ
جون
شمالی محاذ پر کیا ہو رہا ہے؟ صہیونی حکام کا بیان
🗓️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے مقبوضہ شمالی علاقوں میں اسرائیل کو ایک
ستمبر
اگر حالات خراب ہوگئے تو عمران خان بھی کچھ نہیں کرسکے گا:شیخ رشید
🗓️ 5 مئی 2022لاہور (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت کو
مئی
عراقی پارلیمنٹ اسپیکر اور ترک وزیر خارجہ کی ملاقات میں کیا ہوا؟
🗓️ 24 اگست 2023سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے جو بغداد کا دورہ کیا ہے،
اگست
عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے نیتن یاہو اور گالانٹ کی گرفتاری کے احکامات جاری
🗓️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق
نومبر
امریکی بحری جہاز سے قریبی تصادم ایران کی تیاری کی علامت
🗓️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
نومبر
پاکستان میں داخل ہونے والوں مسافروں کی پالیسیوں میں تبدیلی
🗓️ 10 مئی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملک میں داخل ہونے والے مسافروں کی
مئی
سوڈانی عوام کے ہاتھوں صیہونی پرچم نذرآتش
🗓️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:سوڈان کے عوام نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول
جنوری