برطانوی خفیہ ادارے کا سکینڈل، برسوں کی پردہ پوشی بے نقاب

برطانوی

?️

برطانوی خفیہ ادارے کا سکینڈل،برسوں کی پردہ پوشی بے نقاب

 شمالی آئرلینڈ کے تنازع سے متعلق ایک تہلکہ خیز تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ برطانیہ کے خفیہ اداروں، خاص طور پر ایم آئی فائیو (MI5)، نے ایک دوہرے ایجنٹ کو برسوں تک تحفظ دیا، حالانکہ وہ درجنوں افراد کے اغوا، تشدد اور قتل میں ملوث تھا۔

کینووا انکوائری کے نام سے شائع ہوئی، جس میں “اسٹیک نائف” کے کوڈ نام سے سرگرم اس ایجنٹ کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی سکیورٹی ادارے اس کی مجرمانہ سرگرمیوں سے آگاہ تھے، لیکن اس کے باوجود اسے “قیمتی جاسوس” سمجھ کر بچاتے رہے اور بعض مواقع پر پولیس کی تفتیش سے بھی بچایا گیا۔

تحقیق میں 101 قتل اور اغوا کے واقعات کا جائزہ لیا گیا اور نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اس جاسوس کی وجہ سے شاید جتنی جانیں بچیں، اس سے کہیں زیادہ ضائع ہوئیں۔ رپورٹ میں ایم آئی فائیو پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ اس نے اہم دستاویزات جان بوجھ کر تاخیر سے فراہم کیں، جس سے مزید تحقیقات اور انصاف کے امکانات محدود ہو گئے۔

رپورٹ میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ “نہ تصدیق، نہ تردید” کی پالیسی ترک کرے اور اس ایجنٹ کی شناخت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو سچائی تک رسائی مل سکے۔

ایم آئی فائیو کے سربراہ نے تاخیر سے دستاویزات فراہم کرنے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ دانستہ طور پر نہیں ہوا، تاہم متاثرہ خاندانوں اور ناقدین نے اس وضاحت کو ناکافی قرار دیا ہے۔

یہ اسکینڈل اب صرف ایک جاسوس کا معاملہ نہیں رہا بلکہ برطانیہ میں شفافیت، ماضی کے جرائم پر جوابدہی اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کے حوالے سے ایک بڑا سوال بن چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بجلی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھراضافے کا

اسرائیل کے خلاف جوہری حملے سے بڑا خوفناک خواب کیا ہے؟

?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا میں صیہونی حکومت کے مشہور عسکری ماہر میجر جنرل

معیشت کی بہتری ترقی کی بنیادی سیڑھی ہے: وزیرخزانہ

?️ 30 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ

مغربی ممالک میں اسلامو فوبیا کی انتہا

?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:مغربی ممالک خاص طور پر اپنے آپ کو تہذیب اور رواداری

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ

?️ 25 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سفارتی سائفر

افغانستان کے لیے انسانی امداد پر امریکی انتخابات کے اثرات

?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: ڈپلومیٹ میگزین نے لکھا ہے کہ نومبر میں ہونے والے

امریکی فوجی قافلوں کے ساتھ عراق میں دہشت گردوں کی دراندازی :عراقی سکیورٹی ماہر کا انتباہ

?️ 17 فروری 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی کے ایک ماہر نے امریکی فوجی قافلوں کے ذریعے

نواز شریف کو توشہ خانہ کے بعد ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس میں بھی ضمانت مل گئی

?️ 24 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے