?️
سچ خبریں: برازیل کے صدر نے فلسطین کے لیے اپنے ملک کی حمایت اور غزہ کی پٹی میں انسانی کراسنگ کھولنے کی ضرورت پر زور دیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ساتھ فون پر بات میں فلسطینی قوم کے لیے اپنے ملک کی حمایت پر زور دیا۔
اس ٹیلی فونک گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے گزرنے کے لیے انسانی کراسنگ کھولی جانی چاہیے،دا سلوا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے عمل کے لیے اپنے ملک کی حمایت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین کے حامی لولا داسلوا برازیل کے صدر کیسے بنے؟
برازیل کے صدر نے غزہ میں شہریوں کی صورت حال اور اس علاقے کے مکینوں پر مسلط کردہ ناکہ بندی اور انسانی امداد بھیجنے کی روک پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
دا سلوا نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے بے گناہ عوام کو کس جرم کی سز دی جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ سیاسی حل کا جائزہ لینا اور خطے میں امن کا حصول بہت ضروری ہے نیز برازیل اس عمل میں مدد کے لیے تیار ہے۔
گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے فلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ قابضین کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
اسی طرح مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے قاہرہ میں ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فلسطینیوں پر موجودہ تنازعات کے سنگین انسانی نتائج پر قابو پانے کی کوشش کی اہمیت کے بارے میں ترکی کے ساتھ ہمارا مشترکہ نقطہ نظر ہے۔
مزید پڑھیں: 90 سے زائد ممالک کی فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جارحیت کی مذمت
مصر کے وزیر خارجہ نے غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کو یاد کرتے ہوئے مزید کہا کہ فوجی آپریشن کی طرف تنازع کی تبدیلی فلسطینی عوام کے جائز حقوق کا ادراک نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔


مشہور خبریں۔
قندھار خودکش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی
?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:طالبان حکومت کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں اعلان کیا
مارچ
حزب اللہ کے دندان شکن جواپ پر صیہونی اعلیٰ افسران کا ردعمل
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں کے خلاف حزب اللہ کے
مئی
افغانستان میں امن برقرار کرنے کے لیئے پاک-افغان علماء کا مکہ میں اہم اجلاس
?️ 11 جون 2021 افغانستان میں امن برقرار کرنے کے حوالے سے پاکستان اور افغانستان
اسرائیل کے سابق وزیر دفاع نے غزہ کی جنگ میں اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کا اقرار کرلیا
?️ 30 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کے سابق وزیر دفاع اور شدت پسند
مئی
اسرائیل اور سید حسن نصراللہ نامی ایک ڈراؤنا خواب!
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی جنرل نے ماریو اخبار کے ایک نوٹ میں تاکید کی
مئی
یمنی فوج نے متحدہ عرب امارات کے ڈرون کو مار گرایا
?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی ساری نے
جنوری
ملکی ترقی کے لیے مل جل کر محنت کریں گے: جہانگیر ترین
?️ 19 جون 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما جہانگیر ترین نے
جون
شامی صدر اور عمان کے بادشاہ کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:شام کے صدر بشار اسد اور عمان کے سلطان ہیثم بن
اپریل