?️
سچ خبریں:سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی کے نگراں ادارے کا کہنا ہے کہ اس ملک کی متعدد وزارتوں کے 600 سے زائد ملازمین کو رشوت، اختیارات کے ناجائز استعمال، منی لانڈرنگ، غبن اور جعلسازی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
الریاض اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی کے نگراں ادارے نے اس ملک کی وزارتوں کے درجنوں ملازمین کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے، رپورٹ کے مطابق 641 سعودی ملازمین کو رشوت خوری، اختیارات کے ناجائز استعمال، منی لانڈرنگ، غبن اور دستاویزات میں جعلسازی جیسے الزامات میں گرفتار کیا گیا۔
تنظیم نے اعلان کیا کہ یہ لوگ وزارت دفاع، داخلہ، نیشنل گارڈ، صحت، انصاف، اور ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے ملازمین ہیں، جنہیں عدلیہ میں پیش کیاجائے گا،دراین اثناسعودی آبزرویٹری کے ایک عہدہ دار نے تمام سعودی شہریوں سے مالی یا انتظامی بدعنوانی کے شبہ کی اطلاع دینے کا مطالبہ کیا۔
یادرہے کہ گزشتہ جولائی میں بھی اسی تنظیم نے 207 سعودیوں کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا، جن میں وزارت دفاع اور داخلہ کے متعدد ملازمین بھی شامل تھے جو رشوت خوری، عہدے اور اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیے گئے تھے۔
سعودی تنظیم نے کہاکہ 207 سعودی شہری اور رہائشی، بشمول وزارت دفاع، داخلہ، نیشنل گارڈ، صحت، انصاف، میونسپل ، دیہی امور، ہاؤسنگ، ماحولیات، پانی ،زراعت، تعلیم، تجارت، وسائل ،انسانی حقوق اور سماجی ترقی اور دیگر عہدوں پر فائز افراد کو گرفتار کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
50 ہزار شامی شہری بے گھر؛اقوام متحدہ کی رپورٹ
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک اقوام متحدہ کے اہلکار نے بتایا ہے کہ دہشت گرد
دسمبر
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں بھارت کا ہاتھ
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کی
جون
گیس کی قیمتوں میں 54 فیصد تک اضافے کا خدشہ
?️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوئی ناردن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور سوئی
اکتوبر
صیہونی،سعودی عرب اور خلیج فارس کے 4 ممالک کا حزب اللہ کے خلاف اجلاس
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:قابض صیہونی حکومت، سعودی عرب اور خلیج فارس کے چار دیگر
جولائی
سعودی عرب ایمن الظواہری کے قتل سے خوشحال
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں امریکی
اگست
شام کے خلاف پابندیوں نے تباہی کو مزید بڑھا دیا ہے: فیصل مقداد
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے ایک انٹرویو میں کہا
فروری
سب کو ٹیکس دینا ہوگا کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا
?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سب
جنوری
طالبان نے تاجکستان سرحد سے متصل کئی علاقوں پر قبضہ کرلیا
?️ 23 جون 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے تاجکستان سرحد سے متصل کئی علاقوں پر
جون