?️
سچ خبریں:بحرین کی حکومت نے قطر کے الجزیرہ چینل پر الزام لگایا کہ وہ اس ملک کے خلاف مہم چلا رہا ہے اور اعلان کیاہے کہ اس مہم کا مقصد رائے عامہ کو بحرین کے خلاف اکسانا ہے اور اس کا الجزیرہ کے میڈیا استعمال کے لئے نعروں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
الخلیج آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی وزارت داخلہ نےقطر کے الجزیرہ چینل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس ملک کے خلاف مہم چلا رہا،واضح رہے کہ یہ الزام اس وقت عائد کیا گیا ہے جب الجزیرہ نے بحرین میں قیدیوں اور انسانی حقوق کی صورتحال کی تحقیقات کے لئے یورپی پارلیمنٹ کےمتعدد ممبران کی میزبانی کی تھی۔
بحرین نے ایک بیان میں کہا کہ یہ مہم بحرین کے خلاف اشتعال انگیز تھی اور اس کا الجزیرہ کے میڈیا استعمال کے لئے لگائے جانے والے نعروں سے کوئی تعلق نہیں ،واضح رہے کہ یہ تناؤ ایک بار پھر پیدا ہو رہا ہے جب دوحہ اور منامہ نے 5 جنوری 2021 کو سعودی شہر العلای میں جی سی سی بحران اور دونوں ممالک کے مابین تنازعہ کو ختم کرتے ہوئے ایک معاہدہ پر دستخط کیے۔
قابل ذکر ہے کہ بحرینی جیلوں میں قیدیوں کی صورتحال نے کورونا وائرس اور دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کے بارے میں بہت سارے خدشات پیدا کردیئے ہیں، ایسی اطلاعات ہیں کہ قیدیوں کے حقوق پامال ہو رہے ہیں اور اس سلسلہ میں متعدد دستاویزات بھی موجو دہیں اور اس مسئلہ کو لے کر کئی بار قدیوں کے اہلخانہ نے حکومت کے خلاف مظاہرے بھی کیے ہیں تاہم بحرینی حکومت نے مستقل طور پر اس کی تردید کی ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کیوں صیہونی سعودی دوستی کرانے کے لیے ٹکریں مار رہا ہے؟
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:گذشتہ ہفتوں کے دوران مغربی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت اور
جون
ایران کے معاملے پر حکومت پاکستان کا موقف حق پر مبنی ہے۔ نوازشریف
?️ 17 جون 2025لاہور (سچ خبریں) نواز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرکے آج پاکستان واپس
جون
اسرائیلی فوج میں فوجی نافرمانی کی وجہ کیا ہے؟
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: گزشتہ دنوں اسرائیلی فوج میں ایک صیہونی فوجی کی بغاوت کا
مئی
گینٹز کی نیتن یاہو سے سیاست چھوڑنے کی اپیل
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر جنگ نے اس حکومت کے وزیر اعظم سے
مئی
شمالی کوریا نے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اہم بیان جاری کردیا
?️ 5 جون 2021پیانگ یانگ (سچ خبریں) شمالی کوریا نے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی
جون
روس یوکرین جنگ کا ذمہ دار کون؛ٹرمپ کی زبانی
?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین پر الزام عائد کیا
فروری
پاکستان کا میڈیا وفد ایران روانہ
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:اسلام آباد کے نیشنل جرنلسٹ کلب کے سربراہ انور رضا کی
جون
اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
?️ 19 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،لاہور ،پشاورسمیت مختلف شہروں میں
اپریل