بائیڈن کی مقبولیت میں ایک بار پھر ریکارڈ توڑ کمی

مقبولیت

🗓️

سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے ایکنئے سروے کے مطابق موجودہ امریکی صدر کی مقبولیت میں ایک بار پھر کمی آئی ہے جس نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
امریکہ میں ہونے والے نئے سروے بتاتے ہیں کہ دسمبر میں امریکی صدر جو بائیڈن کی گرتی ہوئی مقبولیت نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، CNBC-Change Research کی طرف سے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق رائے شماری میں شرکت کرنے والوں میں سے 56 فیصد نے بائیڈن کی وائٹ ہاؤس میں پہلے سال کی کارکردگی سے عدم اطمینان کا اظہار کیاجبکہ ستمبر میں یہ تعداد 54 فیصد اور گزشتہ اپریل میں 49 فیصد تھی۔

واضح رہے کہ ملکی معیشت کی ناقص کارکردگی اور کورونا وبا نے وائٹ ہاؤس میں اپنے پہلے سال کے دوران بائیڈن کی مقبولیت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے، سروے میں، 60 فیصد جواب دہندگان نے بائیڈن کی جانب سے کیے جانے والے معیشت کے انتظام پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، اور 55 فیصد نے کورونا وبا پر بائیڈن انتظامیہ کے ردعمل پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ معاش

رائے شماری میں حصہ لینے والوں میں سے 72 فیصد نے کہا کہ وہ بائیڈن کی حکومت کے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کا انتظام کرنے کے طریقے سے مطمئن نہیں ہیں، جبکہ 66 فیصد نے کہا کہ وہ محصولات بڑھانے میں مدد کے لیے صدر کی کوششوں سے غیر مطمئن ہیں۔

اس کے علاوہ 46 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی بہت اچھی نہیں تھی، جب کہ اسٹاک مارکیٹ نے گزشتہ چند دہائیوں میں اپنے بہترین سالوں میں سے ایک کا تجربہ کیا تھا، تاہم سروے میں شریک افراد کے مطابق 2021 میں اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی غریب تھا۔

 

مشہور خبریں۔

جنوبی لبنان میں خوفناک دھماکہ

🗓️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:جنوبی لبنان میں ہونے والے زوردار دھماکے اس ملک کے کچھ

ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

🗓️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے

اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی قیادت کی تمام مقدمات میں تحفظ دینے کی درخواست مسترد

🗓️ 25 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی

یمنی انصاراللہ کا اقوام متحدہ پر خطرناک الزام

🗓️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:یمن کی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے رہنما نے اقوام متحدہ کے

صیہونی ریاست کا زوال قریب

🗓️ 3 جون 2022حزب اللہ کے سابق سکریٹری جنرل شہید سید عباس الموسوی کی بہن

اگلی جنگ میں اسرائیل کا خاتمہ ہو جائے گا: حزب اللہ

🗓️ 25 اگست 2022سچ خبریں:    لبنان کی حزب اللہ تحریک کی مرکزی کونسل کے

قرآن پاک کی بےحرمتی کے بارے میں برطانیہ کا بیان

🗓️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن میں قرآن پاک کی بار بار بےحرمتی کے حوالے

امریکہ میں فلسطین کے حامیوں نے کرسمس کی تقریبات میں خلل ڈالا

🗓️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:نیو یارک شہر میں فلسطین کے حامیوں کی جانب سے زبردست

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے