?️
سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کا دورہ اردن منسوخ کردیا گیا اور وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ بائیڈن نے اس ملک کے بادشاہ سے مشاورت کے بعد اپنا دورہ منسوخ کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کا دورہ اردن منسوخ ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ انہوں نے اس ملک کے بادشاہ سے مشاورت کے بعد اپنا دورہ اردن منسوخ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر صیہونی قبضے کے سلسلہ میں بائیڈن کا بیان
وائٹ ہاؤس نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بائیڈن تل ابیب کے لیے نکل چکے ہیں،زور دیا کہ وہ غزہ کے اسپتال میں فلسطینیوں کی ہلاکت پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔
دوسری جانب بعض ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن مقبوضہ فلسطین کے لیے وائٹ ہاؤس سے روانہ ہو چکے ہیں۔
اسی دوران اردن کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ ہم نے عمان میں کل بدھ کو چار فریقی اجلاس منسوخ کر دیا ہے، الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے اردن کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے اس چار فریقی اجلاس کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ واشنگٹن جنگ روکنے کا فیصلہ کرنے کے قابل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ فلسطینی اتھارٹی اور قاہرہ نیز واشنگٹن کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا ہے۔
اردن کے وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں المعمدانی ہسپتال پر بمباری ایک وحشیانہ جرم ہے جسے کسی طور نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور بدھ کو امریکی صدر کا دورہ اردن نہیں ہو گا۔
اردن نے غزہ میں المعمدانی ہسپتال پر وحشیانہ بمباری کے بعد 3 روزہ عام سوگ کا اعلان کیا ہے، ادھر لبنان اور یمن میں مزاحمتی گروہوں نے غزہ کے ہسپتال پر بمباری کے عظیم جرم پر ردعمل کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: نیتن یاہو اور بائیڈن کے درمیان صرف ایک منٹ کی ملاقات
یمن کی انصار اللہ نے غزہ کے المعمدانی اسپتال پر بمباری کے ردعمل میں کہا کہ اسرائیل نے تمام سرخ لکیروں کی خلاف ورزی کی ہے لہذا اس کا مقابلہ صرف طاقت سے کرنا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
فلسطین کے بلدیاتی انتخابات میں حماس کا عوامی فرنٹ کے ساتھ اتحاد
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فلسطین کے بلدیاتی انتخابات
مارچ
وزیر اعظم کا تمام صوبوں میں اسپورٹس کلچر بنانےکا اہم فیصلہ
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کا
اگست
یمنی عوام کو بے مثال بھوک کا سامنا ہے:متعدد بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:متعدد عالمی تنظیموں نے یمن میں بے مثال بھوک اور انسانی
مارچ
برطانیہ: فلسطینی سرزمین کو کم نہ کیا جائے
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: برطانوی حکومت کے حکام نے غزہ کی پٹی کے رہائشیوں
جولائی
بحرین سب سے زیادہ سیاسی جیلیں رکھنے والے عرب ممالک میں سرفہرست
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کے ایک مرکز نے بحرین کے انسانی حقوق کے
ستمبر
فلسطینی اسلامی تحریک کے سربراہ کی 28 ماہ بعد صیہونی جیل سے رہائی
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت نے 1948 کے فلسطینی علاقوں کی اسلامی تحریک کے
دسمبر
شامی فوج نے حماہ میں سیکورٹی بیلٹ کو مضبوط کیا
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے اسکائی نیوز عربی نے اس بات
دسمبر
کورونا ویکسین نہ لگانے والوں کے خلاف پابندیاں لگانے کا فیصلہ
?️ 30 ستمبر 2021ملتان (سچ خبریں) کمشنرملتان نے کورونا ویکسین نہ لگانے والوں کے خلاف
ستمبر