?️
سچ خبریں:یمنی مزاحمتی قوتوں کی مأرب محاذ پر بڑے پیمانے پر پیش قدمی کے بعدسعودی جارحیت پسند اتحاد نےاس ملک کے صعدہ صوبے میں وسیع پیمانے پر بمباری کر کے رہائشی علاقوں کو شدید نشانہ بنایا۔
العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے بے دفاع اور بے گناہ لوگوں کے خلاف غاصب سعودی اتحاد کے جرائم کا سلسلہ بدستور جاری ہے، سعودی جارحیت پسند کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ کے علاقوں پر بھاری بمباری کی، رپورٹ کے مطابق صوبہ صعدہ کے بہت سے علاقے جنھیں سعودی فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا رہائشی تھے۔
واضح رہے کہ یہ حملے مأرب محاذ پر مزاحمت کی وسیع پیمانے پر پیش قدمی کو روکنےکے مقصد سے کیے گئے، یادرہے کہ گذشتہ روز یمن کے صنعا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر خالد الشایف نے سعودی زیرقیادت اتحاد کے ہاتھوں ہوائی اڈے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے کا اعلان کیا ، انہوں نے اس سلسلے میں کہا کہ صنعا ایئر پورٹ کی بندش سے ہونے والے معاشی نقصانات 3 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔
ادھر صنعا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر براہ راست حملوں کی وجہ سے ہونے والا مالی نقصان $ 150 ملین سے زیادہ ہے، قابل ذکر ہے کہ سعودی جارحیت پسند اتحاد نے 9 اگست 2016 کو صنعاء ایئر پورٹ سے پروازوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا اور گذشتہ چھ سالوں کے دوران اس ہوائی اڈے کو متعدد بار نشانہ بنایا ہے جس کی وجہ سے یمنی عوام کی ناقابل برداشت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری کو ٹس سے مس نہیں اور وہ صرف خاموش تماشائی بنے دیکھ رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
روسی سیاستدان کے خلاف دہشت گردی کا منصوبہ ناکام
?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس FSB نے پیر کو اعلان کیا
فروری
ہمیں جلد ہی روس کے ساتھ ایک معاہدے تک پہنچنے کی امید ہے: یوکرین
?️ 11 مارچ 2022سچ خبریں: بڈولک نے الجزیرہ قطر کو بتایا کہ روس کے ساتھ
مارچ
ترک صدر کا دمشق کا دورہ؛ تاریخی مسجد اموی میں حاضری اور الجولانی سے ممکنہ ملاقات
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک
دسمبر
شاہینوں کی شاندار جیت،فائنل تک رسائی حاصل کر لی
?️ 9 نومبر 2022(سچ خبریں) ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں
نومبر
روسی پارلیمانی انتخابات میں مغرب نوازوں کی شکست
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:روسی صدر کی قریبی پارٹی نے اس ملک کے پارلیمانی انتخابات
ستمبر
ایران کو غنیسازی سے روکنے پر راضی کرنا ناممکن ہے: وندی شرمن
?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں: امریکہ کے سابق پولیٹیکل ڈپٹی سیکرٹری اور 2015 کے
مئی
پاکستانی ائیر لائنز سے یورپ کے پروازیں ختم ہو سکتی ہیں
?️ 28 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی
نومبر
The Softest, Prettiest Highlighters You Should Already Be Using
?️ 16 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego