ایٹمی معاہدے کے سلسلہ میں ایران کا بیان

ایران

?️

سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان کے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کے مرحلہ وار منصوبے کے بارے میں دیے جانے والے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کی قطعی پالیسی تمام پابندیوں کو ختم کرنا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پریس ٹی وی کودیے جانے والے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم نے اسلامی جمہوریہ ایران پر عائد پابندیاں قدم بہ قدم اٹھائے جانے کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کردیاہےجیسا کہ واضح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ مرحلہ وار پابندیوں کے خاتمہ کے سلسلہ میں کسی طرح کی بات نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو ختم کرنے کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مؤقف پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قطعی پالیسی تمام پابندیوں کو ختم کرنا ہےچاہے سلامتی کونسل چھوڑنے کے بعد ٹرمپ نے جو پابندیاں دوبارہ نافذ کیں یا وہ پابندیاں جو انہوں نےپہلے لگائی ہیں، اسی طرح کسی بھی دوسرے عنوان کے تحت عائد پابندیاں بھی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے یہ رد عمل ایرانی ایٹمی معاہدے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے لئے منگل کے روز ویانا میں ایران اور دیگر ممالک کے نمائندوں کے اجلاس کے سلسلہ میں امریکی نائب اسسٹنٹ سکریٹری خارجہ جیلینا پورٹر کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے ،یادرہے کہ پورٹر نے کل (جمعہ کو) کہا کہ ویانا اجلاس میں ان اقدامات پر توجہ دی جائے گی جو ایران کو مکمل وعدوں کی طرف لوٹنے کے لئے اٹھانا ہوں گے ، اس کے بعد امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں کو کم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

مشہور خبریں۔

بائیڈن انتظامیہ کی اقتصادی کارکردگی پر امریکیوں کا اعتماد کم ہوا

?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:ایک گیلپ پول سے پتہ چلتا ہے کہ دو سال کی

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہوئے فیصلوں کو خفیہ رکھا گیا

?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نےایک روز قبل کو وفاقی کابینہ کا ہنگامی

یمن کے بارے میں امریکہ دنیا کو کیسے دھوکہ دے رہا ہے؟

?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: یمن میں حملے ضروری، متناسب اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق

علی سدپارہ کی لاش مل گئی

?️ 27 جولائی 2021گلگت (سچ خبریں) گلگت بلتستان کے وزیرِ اطلاعات فتح اللہ خان نے

بھارتی حکومت آنیوالی نسلوں کو پانی کیلئے جنگوں پر مجبور کررہی ہے۔ بلاول بھٹو

?️ 5 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو

آدھے امریکی بائیڈن کی کارکردگی سے مایوس

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً نصف امریکی

بغیر اجازت ڈی این اے ٹیسٹ کرانا غیر قانونی ہے، سپریم کورٹ

?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے جائیداد کے لیے ولدیت کا تنازع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے