سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے مین ہیٹن میں اپنے مجرمانہ مقدمے کے ایک دن بعد ایف بی آئی اور محکمہ انصاف کا بجٹ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہیں بہت سے الزامات کا سامنا ہے، نے کانگریس میں موجود ریپبلکنز سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی ک ابجٹ بند کر دیں،ٹرمپ نے اس سلسلہ مین اپنے سوشل میڈیا چینل پر لکھا کہ کانگریس میں ریپبلکنز کو چاہیے کہ وہ محکمہ انصاف اور ایف بی آئی ک بجٹ بند کریں تاکہ وہ ہوش میں آجائیں۔
یاد رہے کہ ریپبلکن ماضی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے زیادہ فنڈنگ کی حمایت کرتے رہے ہیں نیز حالیہ برسوں میں انہوں نے سیاسی بائیں بازو کی جانب سے مقامی پولیس کے لیے فنڈنگ میں کمی کی تجاویز پر تنقید بھی کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے اپنی صدارت کے دوران امریکی محکمہ انصاف کے بجٹ اور FBI امریکہ کو ملکی سلامتی اور انٹیلی جنس ایجنسی کہتے ہوئے اس کے بجٹ میں بھی اضافے کی حمایت کی۔
واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدر کو وزارت انصاف کی جانب سے دو تحقیقاتی مقدمات کا سامنا ہے جن میں سے ایک 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو الٹانے کے لیے ٹرمپ اور اس کے اتحادیوں کے اقدامات سے متعلق ہے اور دوسرا ان خفیہ دستاویزات کے سلسلہ میں ہے جو ٹرمپ وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد اپنے ساتھ لے گئے تھے۔