?️
سچ خبریں:ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنی پہلی پریس کانفرانس میں امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یکطرفہ پابندیوں کا زمانہ ختم ہو چکا ہے، وہ آپ کو ختم کرنا ہی ہوں گی۔
ایران کے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی نے ملکی اور غیر ملکی نامہ نگاروں کی موجودگی میں اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہاکہ ایرانی عوام نے اس اٹھارہ جون کو جو تاریخ رقم کی ہے وہ پوری دنیا کے لئے ایک واضح پیغام ہے۔
نومنتخب صدر نے کہا کہ صدارتی الیکشن میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت، کورونا کی وبا اور اسی طرح دشمنوں کی بے پناہ منفی تشہیراتی مہم اور پروپیگنڈوں کے باوجود انجام پائی جو اس پیغام کی حامل ہے کہ ایرانی عوام پوری طرح متحد ہیں اور وہ امام خمینی ، شہدا خاص طور پر شہید جنرل قاسم سلیمانی کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں۔
نئے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کا ذکرکرتے ہوئے اس عزم کا اعلان کیا کہ ان کی حکومت اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کرے گی،انھوں نے خارجہ پالیسی کے تعلق سے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے جو تاریخ رقم کی ہےاس سے دنیا کو یہ پیغام جاتا ہے کہ جن ملکوں نے ایرانی عوام کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے وہ سمجھ لیں کہ یہ پالیسی ناکام رہی ہے اور ایرانی عوام پر اس کا اثر نہیں ہونے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی ایٹمی معاہدے سے نہ تو شروع ہوگی اور نہ ہی اس تک محدود رہے گی،انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کے میدان میں دنیا کو جان لینا چاہئے کہ اٹھارہ جون کو ایرانی عوام نے جو تاریخ رقم کی ہے اس کے بعد سے ہماری صورتحال تبدیل ہوگئی ہے اور اب دنیا کے سامنے ایک نئی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔
ایران کے نومنتخب صدر نے کہا کہ ہم دنیا کے ساتھ متوازن تعلقات کے خواہاں ہیں اور ایٹمی مذاکرات میں بھی ہم قومی مفادات کو سرفہرست رکھیں گے اور ہماری حکومت ان مذاکرات کی حمایت کرے گی۔ تاہم نومنتخب صدر نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں بھی مذاکرات صرف مذاکرات کے لئے نہیں ہوں گے اور ہم ان مذاکرات کو طول دینے کی اجازت بھی نہیں دیں گے،سید ابراہیم رئیسی نے یورونیوز کی نامہ نگار کے سوال کے جواب میں کہ ایٹمی معاہدے کی بحالی آپ کی حکومت کے لئے کتنی اہمیت رکھتی ہے کہا کہ ایٹمی معاہدے پر امریکہ اور یورپی ملکوں کو عمل کرنا چاہئے،امریکہ اور یورپی ملکوں نے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے وہ اس پر عمل کریں اور یورپی ملکوں سے ہم کہنا چاہتے ہیں کہ وہ امریکہ کے دباؤ میں نہ آئیں اور ایٹمی معاہدے پر عمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی عوام کے حق کی بازیابی کی پوری کوشش کریں گے، نو منتخب ایرانی صدر نے امریکہ کے این بی سی ٹی وی چینل کے نمائندے کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایرانی عوام کے خلاف اپنی ظالمانہ پابندیوں کو ختم کرے، انہوں نے کہا کہ یہ سوال اپنی جگہ باقی ہے کہ جب ایران نے ایٹمی معاہدے کے تعلق سے اپنے وعدے پر عمل کیا تو کیوں امریکہ اور یورپ نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا اور اب بھی نہیں کررہے ہیں اور دنیا کو اس کا جواب دینا چاہئے۔
انہوں نے الجزیرہ ٹی وی کے نمائندے کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آج ایران انسانی حقوق کی پاسداری کے میدان میں سرفہرست ہے اور ہرجگہ انسانی حقوق کے دفاع کو اپنا فریضہ سمجھتا ہے اور جو لوگ آج دنیا میں اپنے آپ کو انسانی حقوق کا دعویدار بتارہے ہیں انہوں نے ہی دہشت گرد داعش کو پروان چڑھایا ہے اور انہیں آج انسانی حقوق کے بارے میں جواب دینا چاہیے۔
ایران کے نومنتخب صدر نے ایک نامہ نگار کے سوال کے جواب میں جس میں اس نے پوچھا کہ کیا آپ امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات کریں گے ؟ کہا کہ میں امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات نہیں کروں گا۔
سحر
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے دفتر میں اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس میں حکام کے درمیان شدید تلخ کلامی
?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:نیتن یاہو کے دفتر میں اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس میں
مارچ
غزہ جنگ کے بارے میں امریکی تجویز پر صیہونیوں کا ردعمل
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ انہوں
مارچ
غزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے انگریزی اخبار
نومبر
شہریار آفریدی کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا تمام متعلقہ ریکارڈز جمع کرانے کی ہدایت
?️ 11 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف
دسمبر
صہیونی سکیورٹی حلقوں میں مغربی کنارے میں قاتلانہ کاروائیاں شروع کرنے کی تحقیقات
?️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:بعض ذرائع صیہونی نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے
اکتوبر
اربیل میں دہشتگردوں کے اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملہ؛امریکی پریشان
?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:پیر کی صبح، خبری ذرائع نے اطلاع دی کہ اربیل میں
نومبر
امریکہ نے اپنے ایٹمی وار ہیڈز کن ممالک میں چھپا رکھے ہیں؟
?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:نیٹو کے نیوکلیئر شیئرنگ نامی معاہدے کے ساتھ ساتھ امریکہ نے
اپریل
افغانستان کے پڑوسیوں کو ڈرانے کے لئے سی آئی اے کا داعشی ہتکنڈہ
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:امریکی ادارے SIGAR کی اس رپورٹ کے بعد کہ کابل حکومت
جون