سچ خبریں:امریکی حکومت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ایرانی امور کے لیے اس ملک کے خصوصی نمائندے رابرٹ مالی کی سربراہی سعودی عرب کے دورے پر آیا ہے۔
العربیہ چینل کے انگریزی سیکشن کے مطابق امریکی حکومت کے ایک اعلیٰ سطحی وفد ایران کے امور کے لیےاس ملک کے خصوصی نمائندے رابرٹ مالی کی سربراہی میں 13 سے 16 فروری تک سعودی عرب کے دورے پر آیا ہے جہاں وہ خلیج فارس تعاون کونسل کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کرے گا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس امریکی وفد نے خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے نمائندوں اور اس کے سیکرٹریٹ سے ملاقات کی جس میں مشترکہ ترجیحات بشمول مربوط فضائی دفاع، میزائل دفاع ، میری ٹائم سکیورٹی، ایران اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
العربیہ کی رپورٹ میں اس سلسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وفد کی قیادت امریکی حکومت کے بعض اعلیٰ حکام کر رہے ہیں، جن میں ایران کے امور کے لیے اس ملک کے خصوصی ایلچی کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے قائم مقام رابطہ کار، اقوام متحدہ کے قائم مقام خصوصی نمائندے، داعش کے خلاف لڑنے والے امریکی اتحاد میں شامل ریاستوں کے رابطہ کار اور سعودی عرب کے امور کے نگران نیزامریکی نائب معاون وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈبرگ شامل ہیں،امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ فوجی اور سویلین شعبوں کے دیگر اعلیٰ حکام بھی اس وفد میں شامل ہیں۔