🗓️
سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ایران ہمسایہ ملک ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہمارے اس کے ساتھ اچھے تعلقات ہو سکتے ہیں۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے العربیہ چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا ایک ہمسایہ ملک ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس کے ساتھ اچھے تعلقات ہو سکتے ہیں ،انہوں نے العربیہ کو بتایا کہ ہم ایران کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں ،تاہم ہمارا مسئلہ ایران کا منفی طرز عمل ہے جس پر ہم خطے اور دنیا کے ممالک کے ساتھ مل کر ایک حل تلاش کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔
سعودی ولی عہد شہزادہ نے یہ بھی دعوی کیا کہ سعودی عرب نے 90٪ معاملات پر امریکہ سے اتفاق کیا ہے اور یہ کہ امریکہ ریاض کا اسٹریٹجک شراکت دار ہے،بن سلمان نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ حوثی جنگ کے خاتمے کے لئے مذاکرات کی میز پر آئیں گے اور اس مسئلے کو حل کرنے کا سعودی اقدام جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل یمن پر فوجی حملے کے چھٹے سال کے اختتام پر سعودی عرب نے ایک اقدام تجویز کیا تھا جس کے لیے انھوں نے دعوی کیا تھا کہ یہ ریاض کی جانب سے جنگ بندی کی طرف پہلا قدم اور یمن میں امن کی کوشش ہے،تاہم یمن کی قومی نجات حکومت جس کا ایک حصہ انصاراللہ تحریک بھی ہے، نے اس منصوبے کو غیر حقیقت پسندانہ اور جارحین کے مطالبات کا اعادہ قراردیتے ہوئے زمینی اور فضائی حملوں کے خاتمے اور یمن کے چھ سالہ محاصرے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔
یادرہے کہ ایک طرف یمن میں جارحیت پسند اتحاد کے مبینہ اہداف کے حصول میں ناکامی دوسری طرف اور اس جنگ کی وجہ سے سعودی رہنماؤں کی بدنامی نے ریاض کو امن کی بات کرنے پر مجبور کیا ہے،تاہم یمنیوں کا خیال ہے کہ سعودی عرب جنگ کے ذریعے مسلط منصوبوں کو حاصل نہیں کرسکا ہے جس کی وجہ سے اس طرح کی باتیں کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
آئی پی پیز کے پاس مذاکرات نہ کرنے یا ثالثی اور فرانزک آڈٹ کروانے کا آپشن ہے، اویس لغاری
🗓️ 3 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے عالمی شراکت
مارچ
68% جرمن تل ابیب کی فوجی حمایت کے خلاف
🗓️ 10 اگست 2024سچ خبریں: اے آر ڈی نیٹ ورک کے سروے کے مطابق تقریباً
اگست
ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان انتقال کر گئے
🗓️ 10 اکتوبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) محسن پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان انتقال کر
اکتوبر
صیہونی فوج کا ایک بار پھر اپنی نااہلی کا اعلان
🗓️ 26 جون 2023سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک چینل نے صہیونی فوج کا حوالہ
جون
امریکی پولیس کا گھٹنہ اس بار 12 سالہ لڑکی کی گردن پر
🗓️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی ریاست وسکونسن کے ایک اسکول میں ایک امریکی پولیس افسر
مارچ
مغرب کے یوکرین میں ناکام ہو نے کی وجوہات
🗓️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی رکن مارجوری ٹیلر گرین نے خبردار کیا
ستمبر
کیا پی ٹی آئی اختلافات کا شکار ہے؟شوکت یوسفزئی کی زبانی
🗓️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے
جولائی
افغان بحران اس لیے بھول گیا ہے کہ وہ یورپی نہیں ؟
🗓️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کی رکن نے افغان بحران کو بھول جانے کو
مارچ