ایران نے کئی محاذوں پر ہمارے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے: صیہونی وزیر جنگ

صیہونی

?️

سچ خبریں:ایران کی علاقائی طاقت سے پریشان صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوف گیلنٹ نے کہا ہے کہ تہران نے کئی محاذوں پر اسرائیل کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے اسلامی جمہوریہ کی علاقائی طاقت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے کئی محاذوں پر اسرائیل کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے،صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوف گیلنٹ نے جو ایران کی علاقائی طاقت سے پریشان ہے، کہا ہے کہ تہران نے کئی محاذوں پر اسرائیل کے خلاف جنگ کا آغاز کیا ہے۔

گیلنٹ نے اتوار کے روز مزید کہا کہ صہیونی فوج نے تمام مناظر میں اپنی سرحدوں کے اندر، سرحدوں کے پار یہاں تک کہ سرحدوں سے دور بھی خفیہ اور ظاہری کاروائیاں کی ہیں جو اس کے بعد بھی جاری رہیں گی، اپنے بیان کے ایک اور حصے میں انہوں نے کہا کہ ایران شمالی محاذ میں خود کو مضبوط کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

دریں اثنا یروشلم انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز نے اتوار کے روز اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی عدالتی اصلاحات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل کو باہر سے ایک بکھرے ہوئے معاشرے کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو آہستہ آہستہ کام کرنے کی صلاحیت کھو رہا ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ صیہونی عہدیداروں نے اپنی ناکامیاں اور نااہلیاں چھپانے کے لیے ایران پر الزامات کی بوچھار کی ہے، انہیں جب اپنی کامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے کچھ نہیں ملتا تو یہ ایسے ہی ہتھکنڈے اپناتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کے دفتر میں اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس میں حکام کے درمیان شدید تلخ کلامی  

?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:نیتن یاہو کے دفتر میں اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس میں

پاکستان افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے:آرمی چیف

?️ 18 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)

اقوام متحدہ کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ اور وزیرِقانون کا ردعمل

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ورکنگ گروپ نے پاکستان

موجودہ الیکشن بے مقصد بن چکا جو ملک کو انتشار کے علاوہ کچھ نہیں دیگا: شاہد خاقان

?️ 25 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ

شام میں النصرہ فرنٹ کے 45 دہشت گرد ہلاک

?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:روسی فضائیہ نے شمالی شام کے صوبہ ادلب میں النصرہ دہشت

لبنان میں امریکی منصوبے کی نئی تفصیلات

?️ 3 جون 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے لبنان میں امریکہ کی نقل و حرکت

اربعین واک کے لیے 20 ہزار سیکیورٹی فورسز موجود

?️ 27 اگست 2022سچ خبریں:    کربلا آپریشنز کی کمان میں عراقی فوج کے محکمہ

کیا یمن کو دوسرا شام بنایا جا سکتا ہے؟

?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی نیشنل سیلف ریسکیو گورنمنٹ کے وزیر خارجہ نے سعودی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے