ایران نے ایک بار پھر مغربی صیہونی فتنہ پر قابو پالیا:سید حسن نصراللہ

حزب اللہ

?️

سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ تحریک کے سکریٹری جنرل نے اپنے خطاب میں مزاحمتی محور اور لبنان کی حزب اللہ کے تمام شہداء کے درجات کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک بار پھر مغربی صیہونی فتنہ انگیزی کے خلاف عظیم فتح حاصل کی ہے اور یہ عمل جاری رہے گا.

العہد نیوز چینل کی ویب سائٹ کے مطابق لبنان کی حزب اللہ تحریک کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے بیکا علاقے میں یوم شہداء کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران شہداء کے مقام پر تاکید اور ان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے بین الاقوامی مسائل، علاقائی اور لبنان کی صورتحال کو بیان کیا

رپورٹ کے مطابق، سید حسن نصر اللہ نے اپنے خطاب کا آغاز شہداء کے بارے میں بیانات سے کیا اور کہا کہ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ یوم شہداء وہ دن ہے جب ہمارے شہداء کے رہبر نے اسرائیلیوں پر حملہ کیا اور سور میں ان کی ملٹری گورنر کی عمارت کو تباہ کر دیا جس کے نتیجہ میں ایک منٹ سے بھی کم وقت میں 100 سے زیادہ اسرائیلی فوجی اور افسر مارے گئے۔

انہوں نے کہ دشمن اس آپریشن سے ششدر رہ گیا اور لبنان میں داخل ہونے کی اس کی امیدیں اور خواب چکنا چور ہو گئے اور اس حملے نے آزادی کا پہلا قدم رکھا جس کے بعد دشمن نے پسپائی اختیار کرنے کا سوچا۔

حزب اللہ تحریک کے سکریٹری جنرل نے ایران کی طرف سے لبنان کو ایندھن کی امداد کے بارے میں کہا کہ جب ہمارا ملک شدید مالی اور ایندھن کے بحران میں گھرا ہوا تھا تو ایرانی حکام نے ہمیں لبنانی لیرا میں ایندھن، تیل اور پٹرول فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی لیکن امریکیوں نے خبردار کیا اور دھمکی دی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی اور دیگر توانائیوں کے معاملے میں بھی لبنان نے سیاسی اور تکنیکی وفود کے ساتھ ایران کو سرکاری درخواستیں بھیجیں اور ایران نے بھی بغیر کسی کمی کے قبول کر لیں، تاہم مہینوں سے امداد کیوں بند ہے؟ کیونکہ امریکہ کا ملعون نام اس مسئلے کے خلاف ہے اور اس نے دھمکی دی ہے، یہ وہ چیز ہے جو لبنانیوں کو جاننی چاہیے۔

 

مشہور خبریں۔

پاکستان کی ترقی کیلئے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں، 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں گا، عمران خان

?️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

عراق میں امریکی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا

?️ 14 اپریل 2022سچ خبریں:  عراقی میڈیا نے جمعرات کی صبح اطلاع دی ہے کہ

سعودی عرب کی پاکستان کو تیل فروخت کرنے کے لئے 1.5 بلین ڈالر کی امداد

?️ 22 جون 2021پاکستانی حکومت کا کہنا ہے کہ اسے سعودی تیل کے وسائل اور

صیہونیوں کا فلیگ مارچ کا راستہ تبدیل کرنے سے انکار

?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مصر اور قطر

عدلیہ انصاف کی فراہمی میں وکلا تنظیموں کی معاونت پر انحصار کرتی ہے، چیف جسٹس

?️ 27 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا

عراق کی شامی صدر کو باضابطہ طور پر بغداد میں علاقائی کانفرنس میں شرکت کی دعوت

?️ 16 اگست 2021سچ خبریں:عربی زبان کے ایک چینل نے اطلاع دی ہے کہ عراقی

وزیراعظم نے شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا

?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کوسینیٹ کاٹکٹ

سلمان خان کی ’سکندر‘ ریلیز

?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی میگا ایکشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے