🗓️
سچ خبریں:ایران نے صیہونی خفیہ تنظیم موساد سے جڑے جاسوسی کے ایک نیٹ ورک کو تباہ کر دیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی محکمہ انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ صیہونی جاسوس تنظیم کے ایجنٹوں اور آپریشنل نیٹ ورک کے عناصر کو جو ملک میں دہشتگردانہ کاروائیوں کیلئے بھیجے گئے تھے، ہر قسم کے تخریب کارانہ اقدام سے پہلے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دہشتگرد نیٹ ورک کے اراکین، کسی ہمسایہ ملک کے ذریعے موساد کی جاسوس اور دہشتگرد تنظیم کے ایجنٹوں سے رابطے میں تھے اور عراقی کردستان کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے تھے نیز جدید ترین آپریشنل اور مواصلاتی آلات اور انتہائی طاقتور دھماکہ خیز مواد سے لیس تھے۔
بیان میں مزید آیا ہے کہ یہ عناصر کچھ حساس علاقوں اور پہلے سے طے شدہ اہداف میں تخریب کارانہ اور دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے کا ارادہ رکھتے تھے تاہم ایران کے گمنام سپاہیوں نے ان کو کسی بھی تخریب کارانہ کارروائی سے پہلے گرفتار کرلیا اور ان کے تمام اسلحے، دھماکہ خیز مواد اور مواصلاتی آلات ضبط کر لئے۔
ساتھ ہی بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس دہشتگرد نیٹ ورک کے ساتھ کسی بھی اندرونی اور بیرونی تعلق کے بارے میں مزید معلومات جلد پیش کی جائیں گی جس کے سلسلہ میں تحقیقات جاری ہیں۔
مشہور خبریں۔
2022 کو لے کر امریکی عوام کا بڑھتا ہوا خوف
🗓️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے ایک نئے سروے کے نتائج ظاہر کرتے
جنوری
لانگ ٹرم میں جو لوگ بے گھرہوئے ہیں،ان کے لیے بھی پلاننگ کی جا رہی ہے۔قمر جاوید باجوہ
🗓️ 11 ستمبر 2022دادو: (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیلاب
ستمبر
صیہونیوں پر حزب اللہ اور ایران کا خوف طاری
🗓️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام پر ایران
مارچ
بھارت افغان امن عمل کو خراب کررہا ہے: وزیرخارجہ
🗓️ 9 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت
جولائی
وزیراعظم کی آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن سے انتخابی حکمت عملی پر مشاورت
🗓️ 4 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سپریم
مارچ
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم اور حکومت کو مشترکہ روش اپنانے کی ضرورت ہے، پاک فوج
🗓️ 15 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے
اپریل
واٹس ایپ میسیجز میں گوگل سرچ کی آزمائش
🗓️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپس نے میسیجز کو ہائی
نومبر
اللہ نے انسان کو زمین پر انصاف کے لیے بھیجا ہے:عمران خان
🗓️ 16 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر
جولائی