🗓️
سچ خبریں:عراق کے سابق وزیراعظم نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہم کردار کی طرف اشارہ کیا۔
صوت العراق نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سابق وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے اپنے ایک کالم میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی کہ اس سلسلے میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کا کردار نمایاں اور واضح ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان بیجنگ میں طے پانے والے حالیہ معاہدے کی جڑیں تاریخی ہیں اور اس اسٹریٹجک معاہدے کو کامیاب بننانے میں بہت سے لوگ شامل ہیں، ایسا معاہدہ جو خطے اور دنیا کا چہرہ بدل سکتا ہے۔
عبدالمہدی نے مزید کہا کہ میں 2019 میں ایک سرکاری دورے پر چین گیا، اس ملک کے سرکاری حکام سے ملاقات سے پہلے جنرل قاسم سلیمانی نے مجھے فون کیا اور کہا کہ کیا آپ سعودی عرب جا سکتے ہیں؟ میں نے پوچھا کس مقصد کے لیے؟ انہوں نے کہا کہ ہمارے اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کریں ، یہ ایک فوری مسئلہ ہے، میں نے کہا کہ بغداد واپسی کے بعد سعودی عرب جاؤں گا، میں نے چینی فریق کو بھی جنرل سلیمانی کی اس درخواست سے آگاہ کیا۔
انہوں نے لکھا کہ جنرل سلیمانی جن مسائل کو اٹھانا چاہتے تھے ان میں سے کچھ یہ ہیں؛
1۔ ہم قومی اتحاد کی حکومت کے ذریعے یمن کے بحران کو روکنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
2۔ ہم سعودی عرب اور عراق کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
3۔ خطے سے باہر کے ممالک کے برعکس پڑوسی ممالک سے بات چیت آسان ہے۔
4۔ 10 سال تک کشیدگی کم کرنے کا عزم۔
5۔ باہمی احترام۔
6۔ خلیج فارس میں میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانا۔
7۔ شام ، لیبیا اور دیگر خطوں میں کام کرنے کا مشترکہ طریقہ حاصل کرنا۔
8۔ وزرائے خارجہ کی ملاقات۔
عبدالمہدی نے مزید کہا کہ سعودیوں نے میرے سعودی عرب کے سفر کی وجہ پوچھی اور میں نے انہیں مطلع کیا، جب انہیں پتہ چلا کہ جنرل سلیمانی نے اس مسئلے کی درخواست کی ہے تو انہوں نے اس کا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق کے راستے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تجاویز کا تبادلہ ہوا اور یہ طے پایا کہ جنرل سلیمانی بغداد سے واپس آنے پر اس سلسلے میں ایرانی حکام کو جواب دیں گے لیکن بدقسمتی سے فتح کے کمانڈروں کے خلاف امریکہ کی بزدلانہ کاروائی ہوئی اور اس دوران جنرل سلیمانی شہید ہو گئے اور اس مسئلہ سے متعلق کاغذات پر مشتمل بیگ گم ہو گیا۔
مشہور خبریں۔
کیا سپر ٹیکس کا پیسہ صوبوں میں وفاقی حکومت تقسیم کرتی ہی سپریم کورٹ
🗓️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو دوران
اپریل
مسلم ممالک کی خاموشی اسرائیل کی طاقت ہے: امیر جماعت اسلامی کراچی
🗓️ 12 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا
جنوری
جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
🗓️ 26 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس یحییٰ آفریدی نے پاکستان کے 30 ویں
اکتوبر
شہباز شریف اور امیر قطر کی ملاقات
🗓️ 24 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ قطر کے دوران پاکستان
اگست
میٹا کمپنی بھی صہیونی ریاست کی خدمت میں مصروف
🗓️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ میں جاری خونریز جنگ کے دوران فیس بک اور
اپریل
اسٹاک ایکسچینج میں 6 سال بعد 51 ہزار پوائنٹس کی حد عبور
🗓️ 23 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ ہفتے 6 سال بعد 50 ہزار کی حد
اکتوبر
2025 میں جمہوریہ آذربائیجان کے آئین میں تبدیلی کا امکان
🗓️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے 2025 کو آئین
جنوری
یوکرین جنگ پر مغرب کے پاس اتحاد کا فقدان: زیلینسکی
🗓️ 25 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی جو اپنے ملک کی حمایت
مئی