🗓️
سچ خبریں:افغانستان میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران میں افغان پناہ گزینوں کے بد سلوکی پر مبنی ویڈیوز کا سوشل میڈیا پر شائع کرنا دشمن کا کام ہے جو دونوں ممالک کے تعلقات خراب کرنے کے درپے ہے۔
کابل میں تعینات ایرانی سفیر بہادر امینیان نے طلوع نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں افغان تارکین وطن پر ظلم و ستم کی ویڈیوز اور افواہیں منافقین کے دہشت گرد گروہ کی نگرانی میں شائع کی جاتی ہیں؛ اس تنظیم سے وابستہ لوگ منظم طریقے سے ایسی ویڈیوز کی تیاری میں مصروف ہیں، ان اقدامات کا مقصد کابل اور تہران کے تعلقات میں خلل ڈالنے کا ہے۔
افغانستان میں تعینات ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ افغان تارکین وطن کے ساتھ ناروا سلوک اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی نہیں ہے اور تہران میں افغان سفارت خانہ اس وقت افغان گوررننگ باڈی کے تعاون سے کام کر رہا ہے۔
انہوں نے افغانستان میں قومی مفاہمت کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس سے بڑے پیمانے پر مہاجرت کو روکا جائے گا،امینیان نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ افغانستان کے مسائل حل ہو جائیں گے اور اس ملک میں قومی مفاہمت ہو گی نیز تمام عوام خود کو حکومت میں شراکت دار تصور کریں گے۔
افغانستان میں ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ ایران اقتصادی بحران کو حل کرنے اور افغانستان کی خود کفالت کے لیے کام کرنے کے لیے افغانستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ افغان شہری اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور نہ ہوں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کا یوکرین کو مزید 400 ملین ڈالر کا اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
🗓️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ یہ ملک
مارچ
برطانیہ کا فیس بک پر 50 ملین پونڈ جرمانہ
🗓️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں:کاروباری امور پر نگراں برطانوی اتھارٹی نے فیس بک پر جان
اکتوبر
شاہ محمود قریشی امریکی دورے کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ
🗓️ 26 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکا کا 6 روزہ
ستمبر
طویل عرصے بعد بشریٰ انصاری اسٹینڈ اپ کامیڈی شو ’ملکہ تبسم‘ کرنے کو تیار
🗓️ 3 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی وژن میں کئی لازوال کردار اور ڈرامے
مئی
سندھ ہائیکورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کردی، تحریری حکم جاری
🗓️ 14 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف
اکتوبر
قومی اسمبلی کی کارروائیاں قانون کی عدالت میں چیلنج نہیں کی جاسکتیں:حکومت
🗓️ 13 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر محسن
مارچ
نام نہاد انتخابات حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتے: شبیر شاہ
🗓️ 2 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپر نظربندکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر
ستمبر
سعودی وزیر خارجہ کی زبان سے صیہونی حکومت کی تعریف
🗓️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کے
اکتوبر