?️
ایرانی حملوں نے امریکی دفاعی نظام کی کمزوریوں ظاہر کیا
ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے شدید میزائل حملوں کے بعد امریکہ کے دفاعی نظام میں تشویشناک کمزوری سامنے آ گئی ہے۔ امریکی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ اس جنگ میں امریکی میزائل ڈیفنس سسٹمز نہ صرف ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے بلکہ انٹرسیپٹر میزائلز کی کمی بھی ایک بڑا مسئلہ بن کر ابھری۔
امریکی روزنامہ وال اسٹریٹ جرنل نے پینٹاگون کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ تنازعے کے دوران امریکی فوجی نظاموں کی صلاحیت پر سوالات اٹھے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی افواج کے زیرِ استعمال کچھ دفاعی میزائل مؤثر ثابت نہیں ہوئے اور بہت سے اہداف کو مکمل طور پر ناکام بنانے میں ناکام رہے۔
رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ تھاڈ (THAAD) میزائل دفاعی سسٹم نے اس جنگ میں تقریباً 150 انٹرسیپٹر میزائل داغے، جو کہ امریکی ذخائر کا تقریباً 25 فیصد حصہ ہے۔ ان میزائلوں کی بھرپائی میں ایک سال سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے۔
پینٹاگون کے بعض عہدیداران نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کا موجودہ دفاعی نظام تیزی سے بدلتے عالمی خطرات کے لیے ناکافی ہے، خاص طور پر جب دنیا میں سستے لیکن تباہ کن بیلسٹک میزائلوں کا استعمال عام ہوتا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کو SM-3 میزائلز کی کارکردگی پر بھی شک ہے، جنہیں امریکی بحری جہازوں سے داغا جاتا ہے۔ یہ میزائل توقعات کے مطابق اہداف کو تباہ نہیں کر سکے۔
اس صورت حال نے امریکی عسکری منصوبہ بندی میں سنگین خدشات پیدا کر دیے ہیں اور پینٹاگون کو دفاعی نظاموں کی مؤثریت کو بہتر بنانے کے لیے نئے تجربات اور حکمت عملیوں پر مجبور کر دیا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے کربلا کی دین ہے:نصراللہ
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ تحریک کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے
جولائی
غزہ کی پٹی میں ایک اور صحافی شہید
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے غزہ کی پٹی میں موجود ایک
اپریل
پیپلز پارٹی کے تحفظات پر مذاکرات جاری ہیں، معاہدے پر عمل کیا جائے، یوسف رضا گیلانی
?️ 15 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے پیپلز پارٹی
دسمبر
بائیڈن نے اپنی سالانہ تقریر میں اسرائیل کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: اپنی سالانہ اسٹیٹ آف دی نیشن تقریر میں امریکی صدر
مارچ
صیہونیوں کا غزہ کے خلاف فاسفورس بموں کا استعمال
?️ 17 مئی 2021سچ خبریں:فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی تخریب کاری
مئی
تل ابیب قابض فوج کو ہمیشہ استثنیٰ دیتا ہے
?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے عسکری حلقوں نے اس حکومت کے
جنوری
جی ڈی اے نے عام انتخابات کے نتائج مسترد کردیے
?️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے عام
فروری
کہتے ہیں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں، کل بندہ پکڑ کر امریکا کے حوالے کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 7 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے عافیہ صدیقی کی رہائی کی
مارچ