?️
سچ خبریں:سی این این نے متعدد امریکی حکومتی عہدیداروں کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امکان ہے کہ امریکہ اگلے کچھ دنوں میں افغانستان سے انخلا مکمل کر لے گا۔
سی این این کی ایک رپورٹ میں متعدد امریکی حکومتی عہدیداروں کےحوالے سے نقل کیا گیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجی انخلا اور اسے مکمل کرنے کے عمل میں آنے والے دن خاص اہمیت کے حامل ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارت خانہ اور کابل ایئرپورٹ کو محفوظ بنانے کے لئے قریب ایک ہزار امریکی فوجی اس شہر میں موجود رہیں گے،واضح رہے کہ یکم مئی کو جب افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کا عمل شروع کیا گیا تو اس کے پاس افغانستان میں تقریبا 2500 امریکی فوجی موجود تھے۔
یادرہے کہ منگل کے روزافغانستان میں تعینات امریکی فوج کے اعلی امریکی کمانڈرجنرل آسٹن ملر نے صحافیوں کو بتایا کہ افغانستان سے ہمارےباضابطہ انخلا کے بعد اس ملک کےخانہ جنگی میں داخل ہونے کا امکان ہے، ماہرین کاکہنا ہے کہ امریکہ یہ انخلا 4 جولائی تک مکمل کرسکتا ہے ،تاہم لیکن ملر نے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی۔
درایں اثنا طالبان عسکریت پسند گروپ نے حال ہی میں شمال مغربی افغانستان میں تقریبا 100 علاقائی مراکز پر قبضہ کرنے کے لئے کامیاب کاروائی شروع کی ہے جن میں سے بہت سارے علاقوں کو انھوں نے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے ادھر افغان فوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے رواں ماہ میں 6000 سے زائد طالبان اراکین کو ہلاک کیا ہے تاہم طالبان نے فوج کے اس دعوے کو مسترد کیا ہے اگرچہ اس وقت بھی اس ملک کے متعدد علاقوں میں فوج اور طالبان کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کا صدر مملکت کو خط، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف فوری تحقیقات کا مطالبہ
?️ 16 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان
فروری
سیکس اسکینڈل سے بچنے میں ٹرمپ ناکام
?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: رائٹرز رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ٹرمپ کے لیے ایک
جنوری
یمن کا خطرہ ہمارے تصور سے کہیں زیادہ ہے: عبرانی میڈیا
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: Yediot Aharanut اخبار سے وابستہ Ynet نیوز سائٹ نے ایک
اپریل
اسرائیل شام کی افراتفری سے پریشان
?️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: Ynet نیوز سائٹ نے ایک مضمون میں کہا ہے کہ بشار
مارچ
عراقی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:عراقی فوج نے اس ملک کے صوبہ نینوا میں داعش کے
جولائی
امریکہ چینی خلائی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ نے اپنے تازہ بیان میں امریکہ کو بین
جنوری
ایران کے اسلامی انقلاب کی 45ویں سالگرہ کی تقریبات اور عالمی میڈیا
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: ایران کے اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ کی تقریبات
فروری
صیہونی حکام کو اپنے فوجیوں کی کتنی فکر ہے؟ حماس نے پول کھول دی
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: القسام فورسز نے غزہ میں 10 سال پہلے پکڑے گئے
جنوری