سچ خبریں:مغربی میڈیا نے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ڈرون حملوں کے بعد سعودی اسٹاک انڈیکس میں وسیع پیمانے پر گراوٹ کی اطلاع دی۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے متعدد حساس مقامات پر یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ڈرون حملوں کے بعداس ملک کا اسٹاک مارکیٹ انڈیکس تیزی سے گر گیا،رپورٹ کے مطابق سعودی اسٹاک انڈیکس میں گزشتہ سال کے دوران یہ سب سے بڑی گراوٹ ہے۔
واضح رہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کی جارحیت میں اضافے اور جرائم کے تسلسل نیز یمنی عوام کے محاصرے کے جواب میں آپریشن آٹھواں ڈیٹرنس بیلنس انجام دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ اس کاروائی میں یمنی فوج اور مسلح افواج نے عسیر کے علاقے میں واقع شاہ خالد فوجی اڈے کو صمد 3 یو اے وی کے چارڈرونوں سے نشانہ بنایاگیا،بیان میں مزید کہا گیاکہ جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے اور جدہ میں آرامکو آئل کمپنی کی ریفائنریوں پر فوجی اہداف پر بھی صمد 2 یو اے وی کے ذریعے بمباری کی گئی۔
یحیی نے فوری طور پر نشاندہی کی کہ آپریشن آٹھویں ڈیٹرنس بیلنس کے دوران ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صمد 3 یو اے وی کے ذریعے ایک اہم فوجی ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ ابہا، جیزان اور نجران کے علاقوں میں مختلف فوجی اہداف پرقاصف 2K” UAVs سے بمباری کی گئی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ آٹھویں ڈیٹرنس بیلنس آپریشن میں صمد 3، صمد 2 اور 2K قاصف کےچودہ ڈرون تعینات کیے گئے تھے۔