?️
سچ خبریں:ایران کا کہنا ہے کہ اس ملک کے خلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ میں بھی سیاست بازی سے کام لیا گیا ہے اور غلط معلومات بیان کی گئی ہیں۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اسماعیل بقائی ہامانہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 47 ویں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہائی کرائی کہ اسلامی جمہوریہ ایران، انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کیلئے پوری طرح پُرعزم ہے اور اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کا احترام کرتا ہے اور اسی کی بنیاد پر کل اس نے انسانی حقوق کی کمیٹی کو سول اور سیاسی حقوق سے متعلق بین الاقوامی عہد نامے پر عمل درآمد سے متعلق اپنی چوتھی قومی رپورٹ پیش کی۔
بقائی ہامانہ نے کہا کہ ہم تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عالمی حقوق کا احترام کرنے، غیرجانبداری سے کام لینے اور انسانی حقوق کے امور سے متعلق دوہرے معیار کے خاتمے سمیت انسانی حقوق کے مسائل کو سیاسی رنگ دینے سے نمٹنے کے اصولوں پر عمل پیرا ہوں ۔
ایرانی مندوب نے کہا کہ ایرانی عوام نے سابق امریکی حکومت کی یکطرفہ اور سفاکانہ اقدامات جسے ایرانی عوام پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی کے طور پر استعمال کیا گیا تھا بھرپور مزاحمت کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی نئی حکومت بھی سابق حکومت کی غیر انسانی اور غیر قانونی راستے پر گامزن ہے جو بین الاقوامی قانون اور انسانیت کے بنیادی اصولوں کیخلاف ہے۔
بقائی ہامانہ نے کہا کہ امریکہ اور اس کے حامی ممالک کو جو واشنگٹن کے یکطرفہ اور جبری اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی کا جوابدہ ہونا پڑے گا۔
سحر
مشہور خبریں۔
موسمیاتی تبدیلی سنگین مسئلہ، حکومت چیتے کی رفتار کے بجائے کچھوے کی چال چل رہی ہے، جسٹس جمال
?️ 21 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے موسمیاتی تبدیلی
مارچ
سعودی عرب اور اسرائیلی سے امریکہ نے اپنا دامن جھاڑا
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بدھ کے روز
اگست
سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کےخلاف فوری کارروائی سے متعلق درخواست خارج
?️ 27 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے
جون
چین سب سے بڑا ریاستی خطرہ:برطانوی وزیراعظم
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم نے چین کے خلاف معاندانہ موقف اپناتے ہوئے بیجنگ
نومبر
مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کی ریاستی دہشتگردی بدستور جاری
?️ 8 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جون
پیرس پولیس کا مظاہرین پر تشدد
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی پولیس نے اس ملک کے دارالحکومت میں احتجاج کرنے والے
اکتوبر
حزب اللہ نے ہرمیس میں اسرائیلی کے450 ڈرون کو مار گرایا
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:لبنانی مزاحمت نے گزشتہ ماہ صہیونی دشمن کے خلاف اپنی کارروائیوں
فروری
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ برقرار
?️ 11 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ہوش رہا مہنگائی برقرار ہے جہاں
فروری