?️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے منتظر فلسطینیوں کی لائن پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے الرشید اسٹریٹ پر انسانی امداد کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے درجنوں بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں انسانی امداد بھی نہیں پہنچ رہی ہے، وجہ؟
اس رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے النابلسی اسکوائر میں صیہونی فوج کے نئے جرائم نے درجنوں افراد کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔
وہ ٹرک جو اس علاقے میں انسانی امداد پہنچاتے تھے اب شہداء اور زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ان مظلوم فلسطینی شہریوں کی لاشوں کو پہنچانے کا ذریعہ بن چکے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد لے جانے والے ٹرکوں یا ان امداد کے انتظار میں قطاروں پر بمباری کی ہے بلکہ اس سے پہلے بھی وہ متعدد بار اس طرح کی جاحیت کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ کے لیے امدادی ٹرک پر صیہونیوں کی وحشیانہ کارروائی؛ سی این این کی رپورٹ!
یاد رہے کہ صیہونی یا تو غزہ میں انسانی امداد کو داخل ہی نہیں ہونے دیتے ہیں یا اگر کسی طرح سے یہ امداد غزہ کی پٹی میں پہنچ جاتی ہے تو اسے مظلوم فلسیطنیوں کے ہاتھوں تک نہ پہنچنے دینے کے لیے ہر طرح کی جارحیت کا ارتکاب کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ترکی میں گرفتاریوں کی نئی لہر
?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں:ترکی میں پولیس نے ایک نئی گرفتاریوں کی لہر شروع
اپریل
بی ڈی ایس تحریک کی اردن کار ریس میں اسرائیل کی شرکت کی مذمت
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیل بائیکاٹ تحریک نے اردن میں ہونے والی کار ریس میں
فروری
سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ در پردہ روابط کا انکشاف
?️ 26 جون 2021سچ خبریں:سعودی حکومت اپنی شبیہہ کو داغدار کرنےسے بچانے اور یمن ،
جون
5 ہزار دن برزخ میں؛صیہونی جیل کی کہانی فلسطینی قیدی کی زبانی
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:نمائشی عدالتیں اور ٹرائلز کا انعقاد نیز پہلے سے طے شدہ
جنوری
ٹرمپ کے لیے حفاظتی اقدامات کی وجہ سے میکرون نیویارک ٹریفک میں گرفتار
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی
ستمبر
ہم مسئلہ فلسطین پر سودے بازی قبول نہیں کرتے: صنعاء
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:یمن کے وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ جارح اتحادی ممالک
نومبر
الیکشن کمیشن کا ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چودھری کو نوٹس جاری
?️ 16 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی
نومبر
وزیر اعظم سینیٹ انتخاباتی مہم کی خود نگرانی کریں گے
?️ 1 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم عمراں خان
مارچ