سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل جو جاپان پر امریکی جوہری حملے کی یاد منانے گئے تھے، نے اس بات پر زور دیا کہ انسانیت بندوق سے کھیل رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے جاپان پر امریکی ایٹمی حملے کی 77 ویں برسی کے موقع پر ہیروشیما میں خبردار کیا کہ موجودہ بحرانوں کے ماحول میں انسانیت جوہری خطرات سے دوچار ہے۔
اے ایف پی کے مطابق انتونیو گوٹیرس نے جاپان کے شہر ہیروشیما میں 1945 کے بم دھماکے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ سالانہ تقریب میں عالمی رہنماؤں سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے درخواست کی کہ وہ اپنے گوداموں سے جوہری ہتھیاروں کو ہٹا دیں۔
انہوں نے مزيد كہا کہ 77 سال قبل اس شہر ميں دسیوں ہزار لوگ اچانک مارے گئے تھے، یہاں عورتیں، بچے اور مرد جہنم کی آگ میں جل گئے، عمارتیں خاک میں مل گئیں جبکہ زندہ بچ جانے والوں کو کینسر اور دیگر بیماریوں کی لعنت تابکار میراث کے طور پر ملی۔
گٹیرس نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے آپ سے یہ سوال پوچھنا ہے کہ اس شہر پر مشروم کی شکل کے دھوئیں کے ساتھ ایٹمی حملے سے ہم نے کیا سبق سیکھا؟ آج مشرق وسطیٰ سے جزیرہ نما کوریا تک جوہری اثرات کے ساتھ بحران تیزی سے پھیل رہے ہیں،ادھر یوکرین پر روس کے حملے سے ثابت ہوت اہے کہ انسانیت گولیوں سے بھری ہوئی بندوق سے کھیل رہی ہے۔