🗓️
سچ خبریں:ترکی کے ینی شفق اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی کمپنیاں پابندیوں سے بچنے کے لیے ترکی کے ذریعے روس کے ساتھ تجارت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے ینی شفق اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ روس پر عائد پوبندیوں کی وجہ سے امریکی کمپنیاں خفیہ طور پر اس ملک کے ساتھ تجارت کرنے کا راستہ تلاش کر رہی ہیں، ینی شفق نے ترکی کے کاروباری حلقوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ بہت سی امریکی کمپنیاں جو یوکرین میں جنگ شروع ہونے کی وجہ سے روس سے نکل گئی تھیں، خفیہ طور پر ترکی کے راستے روس کے ساتھ تجارت کرنے کا راستہ تلاش کر رہی ہیں۔
ان ذرائع کے مطابق امریکی کمپنیاں جو روس کے خلاف مغربی پابندیوں سے بچنے کی کوشش کرتی ہیں، ترک کمپنیوں کو ایک مخصوص رقم (کمیشن) کے عوض روسی کمپنیوں کے ساتھ شراکت کی پیشکش کرتی ہیں، ان باخبر ترک ذرائع نے مزید کہا کہ حالیہ مہینوں میں اس طرح کی پیشکشوں میں اضافہ ہوا ہے اور امریکی کمپنیاں روس-ترکی-دبئی-امریکہ روٹ پر کاروبار کرتی ہیں اور روس سے سامان خریدتی ہیں۔
ینی شفق کے مطابق بہت سی بین الاقوامی کمپنیوں نے جن کا صدر دفتر اور مرکزی دفتر امریکہ میں ہے، کاروبار بڑھانے کے لیے متحدہ عرب امارات میں دبئی کے فری زونز میں اپنی شاخیں قائم کر رکھی ہیں،یاد رہے کہ امریکی کمپنیاں جو ترک کمپنیوں کو مشترکہ کاروبار کی پیشکش کرتی ہیں وہ روسی مارکیٹ میں اپنے نقصانات کی تلافی کے لیے یہ طریقہ استعمال کرتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
ٹوکیو کی عوام فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر
🗓️ 12 مئی 2024سچ خبریں: ٹوکیو کے عوام کا ایک گروپ، مسلم ممالک کے نمائندوں اور
مئی
سود کی ادائیگیوں میں 64 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ میں انکشاف
🗓️ 27 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں برس پاکستان کی قرضوں پر سود کی
مئی
کیا جنیوا میٹنگ امریکہ روس تعلقات کے بحران کا خاتمہ ہے؟
🗓️ 20 جون 2021سچ خبریں:پچھلے ہفتے تک روس امریکہ تعلقات میں بحران کا عالم تھا
جون
سانحہ 9 مئی: فوجی عدالتوں سے 25 مجرمان کو 10 سال قید بامشقت تک کی سزائیں
🗓️ 21 دسمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرمان کو فوجی
دسمبر
غزہ استقامت کے کمانڈروں کے قتل کا منصوبہ ناکام: صہیونی تجزیہ نگار
🗓️ 14 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے تجزیہ کاروں اور صحافیوں نے متفقہ طور پر
مئی
حکومتی وفد کی چوہدری برادران سے ملاقات
🗓️ 28 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)حکومتی وفد پیر کو چوہدری برادران کی رہائش گاہ ملاقات
مارچ
اسرائیلی فوج کو حزب اللہ کے خلاف جنگ میں شدید نقصانات
🗓️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جاری جنگ میں اسرائیلی
نومبر
امریکہ نے داعش کے دہشت گردوں کو شام سے یوکرین بھیجا
🗓️ 20 مارچ 2022سچ خبریں: شمال مشرقی شام کے صوبے حسکہ کے مقامی ذرائع نے
مارچ