🗓️
سچ خبریں:امریکی فوجی طیارے نے فوجی مشقوں کے دوران تین منٹ تک کولمبیا کی سرحد کے قریب وینزوئلا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔
ٹیلی ٹریڈر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وینزوئلا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی طیارے نے ان کے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرکے اس کی علاقائی سالمیت کو خطرہ بنایا ہے،یادرہے کہ امریکی فضائیہ کا سی 17 سترہ ماسٹر کارگو طیارہ کولمبیا کی فوج کے ساتھ تربیتی مشق کے دوران سرحد عبور کر کے تین منٹ تک وینزوئلا کے صوبہ زولیا کی فضا میں اڑتا رہا۔
وینزوئلا کی وزارت دفاع نے کولمبیا میں امریکی فوجی اڈوں کی موجودگی کو خطے کےلیے مستقل خطرہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ فوجی مشق کے ایک حصے کے طور پر ، وینزوئلا کی جغرافیائی حدود میں جاسوسی کی کاروائیاں کی جارہی ہیں، اسی وجہ سے دیگر معاندانہ اقدامات کا امکان بھی موجود ہےجو ہماری خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے خطرہ سمجھے جاتے ہیں، ہم اس طرح کی کاروائیوں کو مسترد نہیں کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے عہد صدارت سے لے کراب تک امریکہ نے وینزوئلا کے خلاف مخالفانہ پالیسیاں اپنائی ہیں جن میں معاشی پابندیاں عائد کرنا اور لاطینی امریکی عوام کی روزی روٹی کو محدود کرنا بھی شامل ہے ، جبکہ بعض معاملات میں اس ملک کی فوج کو متحرک کرنے اور بغاوت پر اکسانے کی کوشش بھی دیکھنے کو ملی ہے جوا س ملک کے اندونی معاملات میں کھلی مداخلت ہے۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن ناکارہ اور اسلام مخالف ہے: مہاتیر محمد
🗓️ 20 اگست 2022سچ خبریں: مہاتیر محمد، جو دو مرتبہ ملائیشیا کے وزیر اعظم
اگست
عراق میں امن کی بحالی سے سعودی میڈیا پریشان
🗓️ 31 اگست 2022سچ خبریں:عراق میں کرفیو کی منسوخی اور اس ملک بالخصوص بغداد اور
اگست
وزیر اعظم نے چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا
🗓️ 16 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم
جولائی
صہیونی فوجی یونٹ 8200 کے کمانڈر کے مستعفی ہونے کی خبریں
🗓️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے صہیونی فوج کے 8200
ستمبر
قومی ایئر لائن کو ری اسٹرکچر نہ کیا تو ایک سال میں بند ہوسکتی ہے، سعد رفیق
🗓️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر ہوا بازی اور ریلوے خواجہ سعد رفیق
جولائی
سوڈان کے منظر نامے سے تل ابیب کی حکمت عملی؛ مغربی ایشیا کی نئی ترتیب کو توڑنا!
🗓️ 6 مئی 2023سچ خبریں:ایک سیاسی تجزیہ نگار نے مغرب سے مشرق میں اقتدار کی
مئی
القدس آپریشن کے حوالے سے ترکی اور متحدہ عرب امارات کا موقف غدارانہ تھا:جہاد اسلامی
🗓️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے میڈیا افسر نے القدس میں
جنوری
سعودی اتحاد نے یمنی معیشت کو 160 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا
🗓️ 8 جون 2022سچ خبریں: المسیرہ نیوز نیٹ ورک نے جارح سعودی اماراتی اتحاد کی
جون