?️
امریکی صدر کا بحری فوج کے لئے کلاس ٹرمپ جہاز کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کی بحریہ کے لیے نئے جنگی بحری جہازوں کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے جنہیں کلاس ٹرمپ کا نام دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنی ذاتی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت جدید ترین جنگی بحری جہاز تیار کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس کلاس کے ابتدائی دو بحری جہاز پہلے ہی تعمیر کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر پچیس جنگی جہاز بنانے کا منصوبہ ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق یہ بحری جہاز رفتار جسامت اور طاقت کے لحاظ سے اب تک تیار کیے گئے تمام جنگی جہازوں سے کہیں زیادہ جدید ہوں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید بتایا کہ امریکی حکومت اس منصوبے کے لیے چھبیس ارب ڈالر مختص کرے گی اور یہ جہاز جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ بارہ سے پندرہ نئی آبدوزوں کی تیاری بھی منصوبے کا حصہ ہے۔
صدر امریکا نے اپنی گفتگو میں وینزویلا کے ساحلوں پر تیل بردار جہازوں کی ضبطی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ضبط شدہ ٹینکروں کا تیل امریکا کے اسٹریٹجک ذخائر یا فروخت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا ان ضبط شدہ تیل بردار جہازوں کو اپنے پاس رکھے گا۔
انہوں نے ایک بار پھر یہ مؤقف دہرایا کہ لاطینی امریکا میں امریکی حملوں کا ہدف صرف منشیات اسمگلر ہیں۔ واضح رہے کہ ٹرمپ اس سے قبل بھی وینزویلا کے خلاف سخت اقدامات اور مکمل بحری محاصرے کے دعوے کر چکے ہیں اور وینزویلا کی حکومت کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا
?️ 19 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی
مئی
فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی پر ترکی کا ردعمل
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں
فروری
یوکرین کا نیٹو میں شامل ہونے کا خواب شرمندہ تعبیر کیوں نہیں ہوا؟
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: زیلنسکی کی جانب سے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن(نیٹو) میں شمولیت
مارچ
مُردہ سیاستدانوں کی اے آئی ویڈیوز، بھارت میں انتخابی مہم کے دوران ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال
?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: بھارت میں رواں ماہ 19 اپریل سے شروع ہونے والے
اپریل
معروف سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کر گئے
?️ 26 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) ڈراموں، فلموں، ریڈیو اور تھیٹر کے معروف ایوارڈ یافتہ
مئی
دمشق کی خاموشی آنکارا کی صلح سے ٹوٹی
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کے سیاسی ذرائع ابلاغ کی جانب سے شام
اگست
سیلاب کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت 480 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
?️ 29 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوچستان اور سندھ میں سیلاب سے فصلوں
اگست
قومی اسمبلی اجلاس: سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کے حکم نامے کے خلاف مذمتی قرار داد منظور
?️ 15 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس میں
اپریل