امریکی سینیٹر کا دورۂ تائیوان چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی

امریکی

🗓️

سچ خبریں:چینی حکومت کے امور تائیوان دفتر کے ترجمان نے امریکی سنیٹر مارشا بلیک برن کے تائیوان کے دورے کو ایک چین کی خودمختاری اور متحد چین اصول کی خلاف ورزی قرار دیا۔

چینی حکومت کے امور تائیوان دفتر کے ترجمان نے اپنے بیان میں متنبہ کیا کہ تائیوان ان اقدامات کے ذریعہ غیر ملکی چین مخالف قوتوں کی حمایت حاصل کرنا چاہتا ہے اور آزادی کا مطالبہ کرتا ہے جسے حاصل کرنے میں وہ ناکام نظر آتا ہے۔

اس بیان کے مطابق بیجنگ حکومت نے امریکی حکام کے تائیوان کے دورے کی شدید مخالفت کا اظہار کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ بیجنگ اپنی خودمختاری اور ایک متحد چین کے اصول کے دفاع کے لیے کوئی بھی اقدام کر سکتا ہے،اس سے قبل چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ ہمیں امریکی نمائندہ مارشا بلیک برن کے تائیوان کے دورے پر افسوس ہے اور اسے سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے ہم امریکی سیاستدانوں کو ایک چین کے اصول اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ بیانات پر کاربند رہنے کی سفارش کرتے ہیں، واضح رہے اس سفر کے دوران امریکی سینیٹر بلیک برن نے تائیوان کے صدر سائی انگ وین سے ملاقات کی اور دونوں فریقوں نے آزادی اور جمہوریت جیسی اقدار کے اشتراک نیز تائیوان کی آزادی کو برقرار رکھنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

 

مشہور خبریں۔

ملک بھر میں 75واں یوم آزادی بڑے جوش اور جذبے سے منایا جا رہا ہے

🗓️ 14 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں 75واں یوم آزادی ملی جوش و

قیدیوں کے تبادلہ کیس میں صہیونی سازش کو شکست

🗓️ 27 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے نفاذ کے 40ویں دن

آبنائے تائیوان سے امریکی اور کینیڈین جہازوں کے گزرنے پر چین کا اعتراض

🗓️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: تقریباً ایک ہفتہ قبل چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے

صدر جو بھی قدم اٹھائیں گے اسے عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہوگی، فواد چوہدری

🗓️ 18 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور

حماس کا غزہ کی پٹی میں نئے میزائل کا تجربہ

🗓️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے بتایا کہ حماس نے آج (بدھ) صبح تین

بائیڈن نے یوکرین کو کون سی خفیہ اجازت دی ہے؟

🗓️ 1 جون 2024سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملک

المیادین چینل کی ویب سائٹ اور ٹیلیگرام چینل پر سائبر حملہ

🗓️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: المیادین نیوز چینل کی ویب سائٹ اور ٹیلیگرام چینل سائبر

اقوام متحدہ کی نظر میں غزہ کی صورتحال

🗓️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے اداروں نے ہفتے کے روز ایک بیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے