?️
سچ خبریں:حماس نے امریکی سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقدس میں باقی رکھنے پر مبنی امریکی سینیٹ کی قرارداد پر تنقید کرتے ہوئے اس اقدام کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ۔
عرب 48 ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے زور دے کر کہا کہ امریکی سفارتخانہ یروشلم میں ہی باقی رکھنے اور ری پبلیکن اور ڈیموکریٹس دونوں کے اکثریتی ووٹ کے ذریعے اس کوصہیونی حکومت کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا امریکی سینیٹ کا فیصلہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، قاسم نے کہا کہ سینیٹ کا فیصلہ یروشلم شہر میں فلسطینیوں کے طے شدہ حقوق کی پامالی میں حصہ لینا ہے، یہ فیصلہ کبھی بھی یروشلم شہر میں فلسطینی عوام کی حقیقت ، تاریخ اور مکمل حق کو تبدیل نہیں کرے گا ۔
انھوں نے مزید کہا کہ فلسطین کی تمام سرزمین سے غاصبوں کو بے دخل کرنے اور اس میں آزاد ریاست کی تشکیل کے لئے فلسطینی قوم کی مسلسل جدوجہد ہرگز نہیں رکے گی نیزیروشلم فلسطینیوں کے ہے اسر انھیں کے ملک کا دار الحکومت رہےگا،یادرہے کہ جمعہ کی صبح (کل) ، امریکی سینیٹ نے اکثریت (97 ووٹ) سے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی بحالی کی منظوری دی۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 کے وسط میں اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا تھا اور اس سے قبل انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس کو 2017 کے آخر میں صہیونی حکومت کا دارالحکومت تسلیم کیا تھا جو سراسر غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف تھا تاہم اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری کو ٹس سے مس نہیں ہوئی اس لیے کہ ان کے کسی کے حقوق پائمال ہونے سے زیادہ اہم ان کوملنے والے ڈالر ہیں جو حق بولنے پر بند ہو جائیں گے ۔


مشہور خبریں۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا دورہ کراچی، پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت مانگ لی
?️ 6 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے کراچی دورے پر پی
جنوری
حماس کے غیر مرئی کمانڈر محمد ضیف یا اسرائیل کے لیے موت کا فرشتہ؟
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کا سب سے مشہور محمد اور فلسطین کا ہیرو
اکتوبر
صیہونیوں کی ایران اور حزب اللہ کے خلاف لبنانی صحافی کی خدمات حاصل کرنے کی تفصیلات
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:لبنان کے سکیورٹی ذرائع نے صیہونیوں کے ہاتھوں ایران اور حزب
فروری
گوگل اور ایمازون کے خلاف مظاہرہ
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونیوں کو ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی وجہ سے امریکہ میں گوگل
ستمبر
امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپنی پالیسی کا یرغمال ہے: روس
?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے
اکتوبر
سینیئر صہیونی فوجی کا استعفیٰ کے مطالبہ
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ریزرو میجر جنرل اسحاق باریک نے اعتراف
اکتوبر
2024 میں روسی فوجی بجٹ میں نمایاں اضافہ
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں:بین الاقوامی تھنک ٹینک اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ
دسمبر
برطانیہ کا یوکرین کو مزید اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین
مئی