سچ خبریں:کانگریس کے دباؤ نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مجبور کیا گیا کہ وہ افغانستان اور یوکرین کے بارے میں اپنے جائزوں کا ایک بنیادی جائزہ لیں۔
سی این این نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے افغانستان اور یوکرین کی صورت حال کے بارے میں اپنے غلط حساب کتاب کا ایک وسیع جائزہ شروع کیا ہے، سی این این چینل کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ نے قومی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر، محکمہ دفاع اور سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کو ایک خفیہ خط بھیجا ہے جس میں ان کمیونٹیز کی انٹیلی جنس تشخیص پر تنقید کی گئی ہے۔
خفیہ خط کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے روس کے خلاف یوکرین کی افواج کی مزاحمت کو کم سمجھا اور افغان سکیورٹی فورسز کی طالبان کے خلاف مزاحمت کرنے کی صلاحیت کو زیادہ سمجھا، باخبر ذرائع کے مطابقخط میں سینیٹرز نے خارجہ پالیسی کے مسائل کا جائزہ لینے کے لیے امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے استعمال کیے جانے والے طریقوں اور ان کے پیچھے کارفرما مفروضوں پر سوال اٹھایا۔
امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اگر یوکرائنیوں کی روس کے خلاف مزاحمت کا صحیح اندازہ لگایا جاتا تو ان کی مدد کے لیے بھاری ہتھیار جلد بھیجے جا چکے ہوتے اور روس کی مزید پیش قدمی کو روکا جا سکتا تھا۔