?️
سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے امریکی عسکریت پسندی اور سامراج پر تنقید کرتے ہوئے اس ملک سے دنیا بھر میں اپنے سینکڑوں فوجی اڈے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
یورپی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے امریکی عسکریت پسندی اور سامراج پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کیا اوراس ملک سے دنیا بھر میں اپنے فوجی اڈے بند کرنے کا مطالبہ کیا،یورپی پارلیمنٹ میں آئرش کے نمائندے مک والس نے ٹویٹ کیا کہ ہم امریکی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی فوجی اور مالی سامراجیت کو ختم کرے جس نے دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی جانیں لی ہیں نیزہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی قانون اور تمام ممالک کی خودمختاری کا احترام کرے اور دنیا بھر میں 800 اپنےفوجی اڈے بند کرے۔
یورپی پارلیمنٹ کے آئرش رکن نے حال ہی میں ٹویٹ کیا کہ اگر یورپی یونین مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام میں دلچسپی رکھتی ہے تو اسے لازمی طور پر عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی حمایت کرنی چاہیے، والیس نے لکھا ، امریکہ نے کافی تباہی کی ہے اور اگر وہ عراقی پارلیمنٹ کے ملک چھوڑنے کے جمہوری فیصلے کے احترام کو مسترد کرتا ہے تو اس نے امن کے لیے کچھ نہیں کیا۔
یورپی یونین کے ممبرنے امریکہ پر یورپی یونین کے انحصار کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ امریکی سامراج کے ساتھ یورپی یونین کی تعمیل کی سطح ایک نئی سطح پر پہنچ گئی ہے جو یورپی یونین کے اداروں میں آزادی ، طاقت اور قیادت کی کمی کی نشاندہی کرتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی طرف سے یورپی یونین، چین اور روس کے درمیان خلا کو وسیع کرنے کی کوششیں صرف روس اور چین کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش نہیں ہیں ، بلکہ امریکہ کی طرف سے یورپی یونین کے امریکہ پر زیادہ انحصار کرنے کی کوشش ہے جس کامقابلہ کرنے میں بدقسمتی سے یورپی یونین کمزور ہے۔
مشہور خبریں۔
کشمیریوں کے قتل پر پاکستان کی شدید مذمت
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں بے گناہ
نومبر
رفح میں مصری حکومت کی کارروائی اسلامی عرب اخلاقیات کی خلاف ورزی
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: فلسطین کے آج کے واقعات ان لوگوں کے لیے پیغام ہیں
مئی
امریکن یونیورسٹی Yale کے طلباء کا غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: امریکن ییل یونیورسٹی کے طلباء غزہ کے عوام کے ساتھ
مئی
عمران خان آنے والی نسلوں کے لئے کام کر رہے ہیں: شہباز گل
?️ 18 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا
جون
’صدقے‘ کو شاہ رخ خان شیئر کردیں تو مزہ آجائے، عاشر وجاہت
?️ 10 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) ابھرتے ہوئے گلوکار و اداکار عاشر وجاہت اور ان
مارچ
پوپ فرانسس کی غزا کے عوام کی حمایت پر صیہونی سیخ پا
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت نے پوپ فرانسس کی جانب سے غزا کے عوام
دسمبر
آگ سے کھیل رہے ہو؛حماس کا صیہونیوں سے خطاب
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:حماس کے ایک عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ
اگست
یمنی فوج نے خلیج عدن میں امریکی جہاز کو نشانہ بنایا
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں:یمنی فوج نے مظلوم فلسطینی قوم اور اپنے بھائیوں کے استحکام
جنوری