سچ خبریں:امریکی بحری فوج کی سینٹرل کمانڈ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر سمیت 50 ممالک کی شرکت سے اپنی فوج کی مشقوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے جو اگلے ماہ کے وسط تک جاری رہے گی۔
امریکی بحریہ کی سنٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس مشق کا دائرہ کار خلیج فارس، بحیرہ مکران، بحیرہ احمر، خلیج عمان، بحر ہند اور مشرقی افریقہ کے ساحلی علاقوں پر مشتمل ہے۔
یہ مشق 7000 فوجیوں اور 35 بحری جہازوں کی موجودگی کے ساتھ منعقد کی جائے گی اور اس میں 5 اہم شعبوں پر توجہ دی جائے گی جن میں مشترکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول، ریموٹ کنٹرول سسٹم، مائن کلیئرنس سے متعلق اقدامات اور مصنوعی ذہانت کی تکمیل شامل ہیں۔
یہ مشق مغربی ایشیائی خطے کے ممالک کی شرکت کے ساتھ مارچ کے وسط تک جاری رہے گی۔
ایک ماہ کے اندر خطے میں یہ دوسری بڑی امریکی مشق ہے اور اس ماہ کے شروع میں امریکی پانچویں بحری بیڑے نے بحرین میں مغربی ایشیا کی سب سے بڑی بحری مشق کا انعقاد کیا۔ ان مشقوں میں 60 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے 9 ہزار فوجیوں اور 50 کے قریب بحری جہازوں نے حصہ لیا۔