?️
سچ خبریں:یمن کے امور کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی نے سعودی عرب کے سفیر اور خلیج فارس تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل سے ملاقات کی اور یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
یمن کے امور میں امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹموتھی لنڈرکنگ نے یمن میں جنگ بندی کو بڑھانے کی کوشش کے سلسلہ میں اس ملک میں تعینات سعودی عرب کے سفیر محمد بن سعید آل جابر اور خلیج فارس تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل نائف الحجرف سے ریاض میں الگ الگ ملاقات کی۔
اس ملاقات میں آل جابر اور لنڈرکنگ نے یمن میں جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور اس جنگ بندی کی کامیابی کے لیے کوشش کرنے کو ضروری قرار دیا، سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی واس نے اطلاع دی ہے کہ اس اجلاس میں تعز کی سڑکوں کو دوبارہ کھولنے، یمن کے مرکزی بینک کے کھاتوں میں رقوم جمع کرنے کی ضرورت پر غور کیا گیا تاکہ 2014 کی ادائیگی کے طریقہ کار کے مطابق شہریوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کی جا سکے نیز اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ موجودہ جنگ بندی کا ہدف یمن میں جنگ بندی کے ایک جامع معاہدے تک پہنچنا ہے۔
واضح رہے کہ لنڈرکنگ نے خلیج فارس تعاون کونسل کے سکرٹری جنرل نائف الحجرف سے بھی ملاقات کی اور الحجرف نے یمن میں سلامتی، امن اور استحکام کو مضبوط بنانے کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کی تمام کوششوں کے لیے خلیج فارس تعاون کونسل کی حمایت پر تاکید کی۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے جنگجوؤں کے حملوں اور
مئی
سعودی لڑاکا طیاروں نے صنعا کے ایک اسپتال پر بمباری کی
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں: یمن کے نہتے اور بے گناہ عوام کے خلاف سعودی
جنوری
افریقہ روسی فوج کی میزبانی کے لیے تیار
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: وسطی افریقہ کے صدر کے مشیر فیڈل نگوانڈیکا نے کہا کہ
جنوری
صیہونی حکومت نے یورپی پارلیمنٹ کے وفد کو مقبوضہ فلسطین کا سفر کرنے سے روکا
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: اسپن پارلیمانی وفد کے سربراہ پر ویزا پابندی کے باعث
مئی
واشنگٹن میں انسدادِ جرائم آپریشن ناکام رہا:امریکی جج
?️ 18 ستمبر 2025 واشنگٹن میں انسدادِ جرائم آپریشن ناکام رہا:امریکی جج امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں
ستمبر
امریکہ افغانستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش نہ کرے : طالبان کا شرمین سے خطاب
?️ 10 اکتوبر 2021سچ خبریں: طالبان کی وزارت خارجہ کے سربراہ نے امریکی نائب وزیر
اکتوبر
اوورسیز پاکستانی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی خدمت جاری رکھیں گے
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا
جنوری
12 فروری 1978 کو کیا ہوا؟
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: اسلامی انقلاب کی فتح کے یقینی آثار کے ظہور کے
فروری